ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا، کوروناوائرس جانچ کی رفتار میں آئی غیر معمولی تیزی کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی کو دے رہی ہے مضبوطی

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ’’ملک میں کورونا کے دس کروڑ سے زیادہ(coronavirus test) ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ کووڈ کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں جانچ کا اہم کردار ہوتا ہے۔ کورونا جانچ کی رفتار میں آئی غیرمعمولی تیزی کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی کو اور مضبوطی دے رہی ہے۔

  • Share this:
ڈاکٹر ہرش وردھن  نے کہا، کوروناوائرس جانچ کی رفتار میں آئی غیر معمولی تیزی کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی کو دے رہی ہے مضبوطی
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن ۔ فائل فوٹو ۔

مرکزی وزیر صحت و خاندانی فلاح و بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وائرس کے دس کروڑ سے زیادہ  (coronavirus test) ٹسٹ ہونے پر کہا کہ جانچ کی رفتار میں آئی غیر معمولی تیزی کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی کو اور مضبوطی دے رہی ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کرکے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’ملک میں کورونا کے دس کروڑ سے زیادہ(coronavirus test) ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ کووڈ کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں جانچ کا اہم کردار ہوتا ہے۔ کورونا جانچ کی رفتار میں آئی غیرمعمولی تیزی کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی کو اور مضبوطی دے رہی ہے۔


واضح رہے کہ دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں ہندوستان دوسرے مقام پر ہے اور اس کی روک تھام کے لئے جانچ پر زور دیا جارہا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے انفیکشن کا پتہ لگانے کی مہم میں 22 اکتوبر کو مسلسل دوسرے دن چودہ لاکھ سے زیادہ جانچ کی گئی ہیں اور مجموعی طور سے جانچ کا اعدادوشمار دس کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں ایک دن میں تیسری مرتبہ چودہ لاکھ سے زیادہ جانچ کی گئی ہے۔



وہیں کورونا وائرس وبا (Coronavirus Pandemic) کے مد نظر مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن (Union Health Minister Harsh vardhan) نے لوگوں سے اس سال احتیاط کے ساتھ نوراتری (Navratri 2020) منانے کی اپیل کی ہے ۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن (Harsh Vardhan) نے گزشتہ اتوار کو اپنے ہفتہ واری پروگرام سنڈے سمواد (Sunday Samvad) میں کہاتھا کہ، "میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ کووڈ۔- 19 (Covid-19 pandemic) کو ہرانے میں اپنے کردار کو دھیان میں رکھ کر احتیاط کے ساتھ اس سال کا نورارتی تہوار (navratri) منائیں۔ دعا میں سر جھکاتے وقت ہم ان لاکھوں کورونا واریئرس (corona warriors) کی قربانی کا بھی دھیان رکھیں جنہوں نے اس لڑائی میں اپنی جان تک گنوا دی اور جو اب بھی آپ کو اس خطرناک بیماری سے بچانے کے لئے لڑ رہے ہیں۔

ہرش وردھن (Health Minister Harsh vardhan) نے کہا، میں نے نوراتری (Navratri) کا تہوار سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا۔ دنیا بھر میں اس خطرناک وبا کے سبب کتنی پریشانیاں پیش آرہی ہیں ۔ ایسے میں ہم سبھی کو اس تہوار (Festival Navratri 2020) کے موقع پر غریب لوگوں کو دل کھول کر عطیہ دینا چاہئے۔

اس کے ساتھ ہی ہرش وردھن نے کہا کہ اگر آپ کو اپنے آس۔پاس میں کوئی غریب نظر آتا ہے تو ان کے بچوں کے لئے نئے کپڑے، مٹھائیاں یا ضرورت کی دوسری چیزیں بطور تحفہ دے دیں۔ اس سے آپ کو بھی خوشی محسوس ہوگی"۔
POINTS TABLE:
کورونا وائرس ویکسین (Coronavirus Vaccine) کو لیکر اپڈیٹ دیتے ہوئے ہرش وردھن (Health Minister Harsh vardhan) نے کہا کہ ہندستان میں ابھی کووڈ-19 (Coronavirus) کے لئے کسی نیزل اسپرے ویکسین کا کلینکیکل ٹرائل نہیں چل رہا ہے۔ حالانکہ پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کورونا وائرس ویکسین پر کام کر رہا ہے اور امید ہے کہ اس سال کے آخر تک اس کا کلینیکل ٹرائل ہو جائے گا۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 24, 2020 09:02 PM IST