ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس پر ڈاکٹر سومتر راوت کا انٹرویو، بتائیں Covid-19 کی نئی علامات: جاننا بیحد ضروری

کورونا کی دوسری لہر کافی تیز ہے اور اس میں نئی کووڈ کی علامات ہیں۔ کورونا کی نئی علامات کو لیکر ڈاکٹر ڈاکٹر سومتر راوت نے کچ علامات بتائی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو پہلی لہر میں کورونا علامات تھیں وہ اب الگ ہیں اس میں جوڑو میں درد، الٹی کا احساس ہونا وغیرہ۔ تو چلئے آیئے جانتے ہیں کی ڈاکٹر سومتر راوت کا اس پر اور کیا کہنا ہے۔

  • Share this:

کورونا کی دوسری لہر کافی تیز ہے اور اس میں نئی کووڈ کی علامات ہیں۔ کورونا کی نئی علامات کو لیکر ڈاکٹر ڈاکٹر سومتر راوت نے کچ علامات بتائی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو پہلی لہر میں کورونا علامات (coronavirus symptoms)  تھیں وہ اب الگ ہیں اس میں جوڑو میں درد، الٹی کا احساس ہونا وغیرہ۔ تو چلئے آیئے جانتے ہیں کی ڈاکٹر سومتر راوت کا اس پر اور کیا کہنا ہے۔ وہیں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ویکسین کو لیکر جو ایک کشمکش لوگ ہچکچا رہے ہیں کہ لگوائیں یا نہ لگوائیں ایسا نہ کریں ویکسین ضرور لگوائیں، صاف صفائی کا خیال کریں، سوشل ہائیجین کا خیال رکھیں، ناک۔منھ ڈھک کر رہیں۔ ان کا کہنا جو ہوم آئیسولیشن میں ہیں ان کو چاہئے کہ ڈاکٹر سے صلاح مشورہ لیتے رہیں۔


کورونا ایک عالمی وباء ہے جس نے کروڑوں گھر تباہ کر دئیے۔لاکھوں انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں لوگ در بدر ہونے پر مجبور ہوئے۔ ایک سال کے دوران کورونا کی رفتار میں تھوڑی کمی واقع ہوئی تھی۔ لیکن کورونا کی دوسری لہر نے ایک بار پھر سے خوف کا ماحول قائم کر رکھا ہے اور کورونا کے کیس میں لگاتار اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔


ملک بھر میں کورونا نے اب تک کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ایک لاکھ پندرہ ہزار سات سو چھتیس نئے معاملے درج کیے گئےہیں۔جبکہ چھ سو تیس مریضوں کی موت ہوئی ہے۔اور انسٹھ ہزار آٹھ سو چھپن مریض کورونا کو مات دیکر اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔مجموعی طور پرپورے ملک میں ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ سے زائد معاملے سامنے آچکے ہیں جبکہ ایک کروڑ سترہ لاکھ بانوے ہزار ایک سو پینتیس افراد نے کورونا کی جنگ میں فتح پائی ہے۔اور ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا کے شکار ہوچکے ہیں ۔ فی الحال ملک میں آٹھ لاکھ تینتالیس ہزار اکٹیو کیس موجود ہیں اور آٹھ کروڑ ستر لاکھ ستہتر ہزار سے زائد افراد کو کوروناکا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 09, 2021 06:54 PM IST