اپنا ضلع منتخب کریں۔

    8 ماہ کے حمل کی حالت میں ڈاکٹر شیوانی شرما کووڈ ڈیوٹی دے رہی ہیں انجام، لوگ کر رہے ہیں جذبے کو سلام

    کووڈ وبا سے نمٹنے اور اس سے متاثرہ افراد کا علاج و معالجہ کرنے کے لیے ڈاکٹر و نیم طبی عملے کے اہلکار اہم رول ادا کر رہے ہیں۔

    کووڈ وبا سے نمٹنے اور اس سے متاثرہ افراد کا علاج و معالجہ کرنے کے لیے ڈاکٹر و نیم طبی عملے کے اہلکار اہم رول ادا کر رہے ہیں۔

    کووڈ وبا سے نمٹنے اور اس سے متاثرہ افراد کا علاج و معالجہ کرنے کے لیے ڈاکٹر و نیم طبی عملے کے اہلکار اہم رول ادا کر رہے ہیں۔

    • Share this:
    جموں کشمیر: کووڈ وبا Covid-19 pandemic سے نمٹنے اور اس سے متاثرہ افراد کا علاج و معالجہ کرنے کے لیے ڈاکٹر و نیم طبی عملے کے اہلکار اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ اگرچہ چند ڈاکٹروں اور دیگر اہلکاروں کے کام کا چرچہ ہو جاتا ہے ، تاہم کچھ ایسے بھی ڈاکٹر ہیں جو اچھا کام کرنے کے باوجود بھی گمنام ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی جانباز خاتون ڈاکٹر سے ملاقات کروائیں گے جو حاملہ ہونے کے باوجود اسپتال میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ کٹھوعہ ضلع کے لکھنپور پرائمری ہیلتھ سینٹر میں بطور میڈیکل افسر تعینات ڈاکٹر شیوانی شرما 8 ماہ سے حاملہ ہیں تاہم وہ بنا اپنی جان کے پراوہ کئے نہ صرف ویکسینیشن عمل میں کلیدی کردار نبھا رہی ہیں بلکہ او پی ڈی میں بیماروں کا علاج و معالجہ کرنے کا کام بھی انجام دے رہی ہیں۔

    حاملہ (pregnant )  ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر شیوانی شرما  (Dr. Shivani Sharma) کو کووڈ 19 ویکسین نہیں لگائی جا سکتی جسکی وجہ سے انہیں کورونا وائرس کے انفیکشن کا زیادہ خطرہ لاحق ہے تاہم اپنے پیشے کے تیئں وفاداری اور انسانی جذبے سے سر شار ڈاکٹر شیوانی شرما اپنی اور حمل میں پل رہے بچے کی پرواہ کۓ بغیر لوگوں کی خدمت میں جٹی ہوئی ہیں۔ نیوز18 اردو کے اس نمایندے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شیوانی نے کہا کہ وہ اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ کووڈ وبا کی وجہ سے ڈاکٹروں کی ضرورت بڑھ گئی ہے اس لئے وہ مسلسل اپنا فرض نبھا رہی ہیں۔ اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ حاملہ ہونے کی وجہ سے انہیں کووڈ انفیکشن ہونے کا زیادہ خطرہ ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کےلئے یہ خطرہ مول لے رہی ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ مشکل کے اس دور میں لوگوں کی خدمت کرنے کےلئے سب کو آگے آنے کی ضرورت ہے اور انہیں لگتا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں لوگوں کے کام آنے کا موقعہ میسر ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ ان کے شوہر اور دیگر رشتہ دار انکے اس جذبے کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں، ڈاکٹر شیوانی شرما نے کہا انکے شوہر سوربھ بھی پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور وہ ہمشیہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
    لکھنپور اسپتال کے زونل میڈیکل افسر ڈاکٹر امت مٹو ، ڈاکٹر شیوانی شرما کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ نیوز18 اردو کے ساتھ بات کرتے ہوۓ ڈاکٹر مٹو نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کی طرف سے ڈاکٹر شیوانی شرما سے کہا گیا تھا کہ اگر وہ چھٹی لیکر آرام کرنا چاہیں تو وہ تعطیل پر جا سکتی ہیں ، تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ ڈاکٹر مٹو نے کہا ،" ایک ماہ کے بعد انکی زچگی ہونے والی ہے لیکن ڈاکٹر شیوانی لگاتار ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں ، انکے جزبے کو سلام - یہ تو جھانسی کی رانی ہیں۔ ڈاکٹر شیوانی شرما کی ذاتی ڈاکٹر اپرنا کول نے کہا کہ ڈاکٹر شیوانی شرما کی اپنے پیشے کے تیئں وفاداری لاکھوں سرکاری اہلکاروں کےلئے ایک مثال ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ڈاکٹر شیوانی شرما نے اکتوبر کے مہینے میں جموں میڈیکل کالج اسپتال کے کووڈ آئ سی یو وارڈ میں بحثیت رجسٹرار بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: