ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان میں لاگو ہوگا منی لاک ڈاؤن پارٹ ٹُو، آج سے کر سکیں گے یہ کام

راجستھان میں آج سے ان لاک ٹو کی شروعات ہوچکی ہے۔حکومت نے نئی گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔

  • Share this:

Rajasthan Unlock: راجستھان میں آج سے ان لاک ٹو کی شروعات ہوچکی ہے۔حکومت نے نئی گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔ کابینہ کی میٹنگ میں آئے مشوروں کی بنیادپرموڈی فائیڈ لاک ڈاؤن میں چھوٹ کادائرہ بڑھایاگیا ہے۔نئی گائیڈ لائن کےمطابق صبح پانچ بجےسے موڈی فائیڈ لاک ڈاؤن کانفاذ ہوچکاہے۔ریاست میں راشن کی دکانیں صبح چھ بجے سے شام چار بجے تک کھلےگی۔دودھ وغیر کی دکانیں صبح چھ بجےسےرات گیارہ بجےتک کھلی رہےگی۔وہیں شادی کی تقریب پر تیس جون تک پابندی عائد ہے۔


وہیں اس کے علاوہ بہار میں کم ہوتے کورونا کیسوں کے درمیان لاک ڈاؤن ختم ہونے کی امید۔ آٹھ جون کے بعد پابندیوں میں مل سکتی چھوٹ ہے ۔ نتیش حکومت ان لاک کا کرسکتی ہے۔

دھیہ پردیش میں کورونا ریکوری ریٹ کی شرح 99 فیصد سے اوپر پہنچنے کے بعد سبھی شہروں میں بازار کو کھولنے کو لیکر حکومت پر دباؤ بڑھنے لگا ہے ۔ راجدھانی بھوپال میں بھی تاجروں کے مسلسل احتجاج کے بعد اسمارٹ سٹی آفس میں تاجروں اور وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن کی میٹنگ کے بعد دس جون سے بھوپال کے بازار کو مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ تو کیاگیا لیکن اسی کے ساتھ حکومت کی جانب سے دکان کھولنے کو لیکر دکانداروں اور دکانوں میں کام کرنے والے ملازمین کی ٹیکہ کاری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے لئے حکومت کے ذریعہ ٹیکہ لگواؤ دکان کھلواؤ کا نعرہ دیا گیا ہے ۔


مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن کی صدارت میں اسمارٹ سٹی میں منعقدہ میٹنگ میں افسران کے ساتھ تاجروں نے بھی شرکت کی اور بازار کوکھولنے کو لیکر حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی رضا مندی دی گئی ۔ بھوپال بیوپاری سنگھ کے سکریٹری امیش کمار کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے کورونا قہر کم ہونے کے بعد دکانوں کو کھولنے کی جزوی احازت تو دی گئی ہے لیکن سبھی دکاندار اس سے خوش نہیں ہے ۔ اس فیصلہ سے صرافہ ،کپڑا،برتن اور دوسرے دکانداروں کو دکان کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ اب حکومت نے کورونا ٹیکہ لگوانے کے ساتھ دکان کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔ ہم حکومت کے فیصلہ کا استقبال کرتے ہیں ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 08, 2021 01:08 PM IST