உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بنگال میں کورونا بحران کے سایے میں شروع ہوا درگا پوجا کا تہوار، پوجا پنڈال کیوں ہے لوگوں کی توجہ کا مرکز

    درگا پوجا بنگال کا سب سے بڑا تہوار ہے جسے سب لوگ مل جل کر مناتے ہیں۔ بنگال میں درگا پوجا کا تہوار خاص اس لیے ہے کہ یہاں صرف ماں درگا کی پوجا نہیں ہوتی بلکہ پوجا پنڈالوں کے ذریعہ ملک کے موجودہ صورتحال و مسائل اور مختلف پیغامات کو بھی عام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

    • Share this:
    درگا پوجا بنگال کا سب سے بڑا تہوار ہے جسے سب لوگ مل جل کر مناتے ہیں۔ بنگال میں درگا پوجا کا تہوار خاص اس لیے ہے کہ یہاں صرف ماں درگا کی پوجا نہیں ہوتی بلکہ پوجا پنڈالوں کے ذریعہ ملک کے موجودہ صورتحال و مسائل اور مختلف پیغامات کو بھی عام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس سال کورونا وائرس کے سایے میں درگا پوجا کا تہوار منایا جا رہا ہے اس لئے بنگال کے بیشتر پوجا پنڈالوں کی تھیم کورونا بحران کو سامنے رکھ کر بنائی گئی ہے۔ پنڈالوں کی کاریگری اور یہاں پیش کئے گئے مسائل لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

    شہر کے بریشہ کلب کا پوجا پنڈال کو الگ انداز میں پیش کیا گیا ہے جسے ریاست بھر میں کافی مقبولیت مل رہی ہے۔ اس کلب نے اپنے پوجا پنڈال میں ماں درگا کو مہاجر خاتون مزدور کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ جسے کافی سراہا جارہا ہے۔ اپنے بچے کو گود میں لئے خاتون مزدور کی یہ مورتی مزدورں کے درد اور ان کے مسائل کو اجاگر کررہی ہے۔

    درگا پوجا کی تصویر

    اس پنڈال کو دیکھئے کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کی یاد بھی تازہ ہو جائے گی کس طرح لاک ڈاؤن میں لوگوں سے احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی تھی وہیں ملک کا مزدور طبقہ بے یارو مددگار سڑکوں پر مارا مارا پھر رہا تھا۔ بھوکے پیاسے مزدورں کی یہ تعداد اپنے گھروں کو پہنچنے کے لئے بے چین تھی۔ ان مزدورں میں مرد و خواتین، بوڑھے، بچے سب شامل تھے، جو بھوکے پیاسے کئی کئی ہفتے پیدل چل کر اپنے گھر پہنچے تھے۔ جن میں کئی لوگوں نے اپنی زندگی بھی گنوائی۔ لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار ہوئے ان مزدورں کا پرسان حال کوئی نہیں تھا۔
    POINTS TABLE:
    پوجا پنڈال مزدورں کی اسی بےبسی کی یاد تازہ کرتی ہے۔ ساتھ ہی یہ پیغام دینے کی بھی کوشش کی گئی ہے کہ شہروں میں رہنے والے لوگ جنکی زندگی کو آسان بنانے میں مزدورں کا ایک بڑا کردار ہوتا ہے وہ مزدورخود کن حالات کا شکار ہوتے ہیں۔ پوجا پنڈال مزدورں کے لئے لوگوں کو اگے انے متحد ہونے کی بھی اپیل کررہا تاکہ یہ مزدور طبقہ بھی اپنی زندگیِ کو بہتر بنا سکیں۔
    Published by:sana Naeem
    First published: