کوروناوائرس بحران کے دوان شاہین باغ میں پھر مظاہرہ کرنے پہنچیں خواتین، دہلی پولیس الرٹ پر
دہلی پولیس کو ایسا الرٹ ملا ہے۔ لیکن دہلی پولیس الرٹ ملنے کے بعد جب تج کوئی قدم اٹھاتی شاہین باغ (Shaheen Bagh) کی کچھ خواتین پھر سے سی اے اے ۔این آرسی (CAA-NRC) کے خلاف دھرنا شروع کرنے کیلئے پہنچ گئیں۔ پولیس کو اطلاع ملی تو وہ بھی موقع پر آگئی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 03, 2020 05:39 PM IST

شہریت ترمیمی قانون قانون کے خلاف پورے ملک میں احتجاج شروع ہوگئے تھے، جن میں 70 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ شاہین باغ میں ہوئے احتجاج کی آواز پوری دنیا میں سنائی دے رہی تھی۔ ان احتجاجات کا سلسلہ کورونا وائرس کی مہاماری کی آمد کے بعد تھم گیا۔ فائل فوٹو
کوروناوائرس بحران کے درمیان دہلی میں ایک مرتبہ پھر سے بڑی سطح پر سی اے اے اور این آر سی (CAA-NRC) کے خلاف مظاہرے شروع ہوسکتے ہیں۔ دہلی پولیس (Delhi Police) کو ایسا الرٹ ملا ہے۔ لیکن دہلی پولیس الرٹ ملنے کے بعد جب تک کوئی قدم اٹھاتی شاہین باغ (Shaheen Bagh) کی کچھ خواتین پھر سے سی اے اے ۔این آرسی (CAA-NRC) کے خلاف دھرنا شروع کرنے کیلئے پہنچ گئیں۔ پولیس کو اطلاع ملی تو وہ بھی موقع پر آگئی۔
تھوڑی دیر بعد ہی خواتین کو سمجھا۔بجھاکر واپس بھیج دیا گیا۔ وہیں اس الرٹ کے ملتے ہی دہلی کے سبھی اضلاع کے ڈی سی پی کو کہا گیا ہے کہ اپنے۔اپنے ضلع میں قانونی نظام کو لیکر الرٹ رہیں اور فورس کو تعینات رکھیں۔ اسی کے چلتے پیراملٹری فورس (Paramilitary force) کی کچھ کمپنیوں کو دہلی کے کچھ تھانوں میں وکوایا گیا ہے۔
نارتھ دہلی میں شروع ہو سکتے ہیں سی اے اے کے خلاف مظاہرے
دہلی پولیس (Delhi Police) کو جو الرٹ ملا ہے اس کے مطابق نارتھ دہلی کے کچھ علاقوں میں سی سی اے ۔ این آر سی (CAA-NRC کے خلاف مظاہرے شروع ہوسکتے ہیں۔ وہی ں ساؤتھ ایسٹ ضلع کے شاہین باغ (Shaheen Bagh) اور آس۔پاس کے کچھ حساس علاقوں میں بھی فورس تعینات کی گئی ہے۔ یہاں بدھ کی دوپہر کچھ خواتین سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ شروع کرنے کیلئے پہنچی تھیں۔