بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن (Ajay Devgn) کی بیوی کاجول(Kajol) اور ان کی بیٹی نیاسا کو لیکر ایک افواہ تیزی سے پھیل رہی تھی۔ کہا کاجارہا تھا کہ کاجول اور نیاسا دیوگن (Daughter Nyasa) کورونا وائرس (Coronavirus) سے متاثر ہوگئیں۔ وہیں اب ان سبھی افواہوں پر خود اجے دیوگن کا رد عمل آگیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر ٹویٹر کرکے حقیقت کیا ہے وہ بتایا ہے۔
اجے دیوگن نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے ان سبھی خبروں کو غلط بتایا ہے۔ اجے نے ٹویٹر پر لکھا۔ "پوچھنے کیلئے شکریہ، کاجول اور نیاسا بالکل ٹھیک ہیں۔ ان کی صحت کےبارے میں افواہیں بکواس ، جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ اس ٹویٹ کے بعد صاف ہے کہ نیاسا اور کاجول کے کورونا پوزیٹو ہونے کی خبریں ایک دم جھوٹی تھیں۔
بتادیں کہ کچھ دن پہلے ایسی افواہیں اڑی آئی تھیں کہ نیاسا میں کورونا وائرس کی کچھ علامات پائی ئی ہیں جس کے بعد کاجول ان کے ساتھ اسپتال پہنچی تھیں۔ یہ خبر کہیں سے اڑی ہوئی اور سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوگئی۔ ایسی خبروں کو ہوا اس لئے بھی ملی کیونکہ کاجول اور ان کی بیٹی نیاسا کچھ دن پہلے سنگاپور سے لوٹی ہیں۔ ان دونوں کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔ ایئر پورٹ سے واپس لوٹ رہی ماں ۔بیٹی کی تصاویر بھی کافی وائرل ہوئی تھیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔