உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان نے شیئر کی بند ہوئے قبرستان کی تصویر، دیکھ کرآپ ہو جائیں گے جذباتی

    دراصل سلمان خان نے جو فوٹو شیئر کیا ہے وہ ایک قبرستان کا ہے۔ جسے کوروناوائرس بحران کے مدنظر بند کردیا گیا ہے۔ قبرستان کے آس۔پاس سناٹا پسرا ہوا ہے۔ قبرستان کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی سلمان خان نے تعریف کی ہے اور معاملے کی سنجیدگی کو سمجھنے کیلئے قبرستان کی دیکھ۔بھال کرنے والوں کا شکریہ بھی اداکیا ہے۔

    • Share this:
      کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مرکزی حکومت سے لیکر ریاستی حکوت تک ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ اسی کے تحت پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ تاکہ لوگوں کو گھر میں رکھا جاسکے اور سوشل ڈسٹینسنگ بنائی جاسکے۔ جس سے کوروناوائرس وبا کے پھیلنے کا خطرہ کم ہوسکے لیکن اس کے باوجود اس حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ اس درمیان بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کرآپ جذباتی ہو جائیں گے۔
      دراصل سلمان خان نے جو فوٹو شیئر کیا ہے وہ ایک قبرستان کا ہے۔ جسے کوروناوائرس بحران کے مدنظر بند کردیا گیا ہے۔ قبرستان کے آس۔پاس سناٹا پسرا ہوا ہے۔ قبرستان کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی سلمان خان نے تعریف کی ہے اور معاملے کی سنجیدگی کو سمجھنے کیلئے قبرستان کی دیکھ۔بھال کرنے والوں کا شکریہ بھی اداکیا ہے۔
      سلمان خان کی شیئر کی گئی یہ تصویر کافی وائرل ہورہی ہے اور ان کے فینس کو بھی خوب پسند آرہی ہے۔ لوگ قبرستان انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی تعریف کررہے ہیں اور کورونا بحران میں ایک ساتھ ہونے کیلئے شکریہ بھی اداکررہے ہیں۔
      بند قبرستان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے کیپشن میں لکھا ، 'واہ! اس معاملے کی سنجیدگی کو سمجھنے کے لئے آپ کا شکریہ۔ خدا سب کی حفاظت کرے۔ #IndiaFightsCorona.'۔

      ملک اور دنیا بھر میں کوروناوائرس (Coronavirus) کے معاملے مسلسل بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ ملک میں متاثر لوگوں کی تعداد ہزار کے قریب جا پہنچی ہے۔ اب تک 169 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ پیر ملک میں وائرس کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن (Lockdown) لگایاگیا ہے جسے 15 اپریل کے بعد بڑھانے پر غوروخوض کیا جارہا ہے۔
      Published by:sana Naeem
      First published: