ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش میں کورونا :ایسما نافذ،2500پولیس اہلکاروں کو گھر جانے کی نہیں ہے اجازت

  • Share this:
مدھیہ پردیش میں کورونا :ایسما  نافذ،2500پولیس اہلکاروں  کو گھر جانے  کی نہیں ہے اجازت

مدھیہ پردیش میں حکومت کی تمام کوششو ں کے باؤجود کورونا وائرس کا دائرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ صوبہ کے52 اضلاع میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو لیکر حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن ضرورکردیا ہےأ مگر کورونا وائرس اب تک صوبہ کےکئی اضلاع میں اپنا جال بچھا چکا ہے۔ صوبہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں وقفہ وقفہ سے اضافہ ہورہاہے ۔وہیں اس وبائی بیماری سے ابتک مدھیہ پردیش میں پچیس لوگوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے بیچ راجدھانی بھوپال میں 2500 پولیس اہلکاروں کو گھر جانے سے منع کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے بھوپال میں کورونا وائرس کی جو رپورٹ آئی ہے۔ اس میں سب سے زیادہ محکمہ پولیس اور محکمہ صحت کے ملازمین ہی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ محکمہ پولیس نے اپنے افسران اور پولیس اہلکاروں کے لئے راجدھانی کے گیسٹ ہاؤس اور ہوٹلوں میں ٹھہرنے کا انتظام کیا ہے۔ افسران کے لئے گیسٹ ہاؤس اور بڑے ہوٹلوں میں بیڈ ضرور ہیں۔ لیکن پولیس اہلکاروں کے لئے زمین پر گدے بچھا کر ان کے ٹھہرنے کا انتظام کیاگیاہے۔


سی ایم شیوراج سنگھ ایسما کے نفاذ کو عوامی مفادات کا حصہ بتا رہے ہیں اور اسے وقت کی ضرورت سے تعبیر کررہے ہیں
سی ایم شیوراج سنگھ ایسما کے نفاذ کو عوامی مفادات کا حصہ بتا رہے ہیں اور اسے وقت کی ضرورت سے تعبیر کررہے ہیں


مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے ڈاکٹرس،نرس ،پیرامیڈیکل اسٹاف اور محکمہ پولیس ہمہ وقت کام کرنے میں مصروف ہے ۔ مگر جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ خبر آئی کہ محکمہ صحت اور دوسرے محکمے کے ملازمین اس سخت ڈیوٹی سے بیزار آنے لگے ہیں تو وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ نے صوبہ میں ایسماEssential Services Management Act کے نفاذ کا اعلان کردیا ۔


سی ایم شیوراج سنگھ ایسما کے نفاذ کو عوامی مفادات کا حصہ بتا رہے ہیں اور اسے وقت کی ضرورت سے تعبیر کررہے ہیں وہیں مدھیہ پردیش کے سابق سی ایم کمل ناتھ نے ٹوئٹ کر کے شیوراج سنگھ کے ذریعہ صوبہ میں ایسما کے نفاذ کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اس وبائی بیماری کا خاتمہ کرنے کے لئے سرکاری ڈاکٹرس ،میڈیکل اسٹاف،آفیسرس اور دوسرے ملازمین بیحد ایمانداری سے اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے دن رات اپنے فرائض انجام دے رہیں ۔مشکل کی اس گھڑی میں سب ایک ہیں ایسے میں ایسما لگانے کا فیصلہ سمجھ سے پرے ہے۔
First published: Apr 13, 2020 05:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading