ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

Covishield Doses: ماہر پینل کی جانب سے کووی شیلڈ خوراکوں کے درمیان وقفہ کو بڑھانے پر غور، اگلے ہفتے لیا جائے گا فیصلہ

مارچ میں لانسیٹ (The Lancet) جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر 12 ہفتوں کے وقفہ سے زائد خوراکیں دی جائیں تو کووی شیلڈ کی افادیت 81.3 فیصد ہوجائے گی۔ اسی لیے ماہر پینل کی جانب سے کووی شیلڈ خوراکوں کے درمیان وقفہ کو بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔

  • Share this:
Covishield Doses: ماہر پینل کی جانب سے کووی شیلڈ خوراکوں کے درمیان وقفہ کو بڑھانے پر غور، اگلے ہفتے لیا جائے گا فیصلہ
Covishield Doses: ماہر پینل کی جانب سے کووی شیلڈ خوراکوں کے درمیان وقفہ کو بڑھانے پر غور، اگلے ہفتے لیا جائے گا فیصلہ

نئی دہلی : حکومت کا ایک ماہر پینل آکسفورڈ-آسٹرا زینیکا کووی شیلڈ ویکسین (Oxford-AstraZeneca’s Covishield vaccine) کی دو خوراکوں کے مابین وقفہ کو بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا ہے کہ پینل بین الاقوامی تحقیقات سے حاصل ہونے والے نئے شواہد کا جائزہ لے رہا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر دو خوراکوں کے درمیان وقفہ طویل ہوتا ہے تو ویکسین کی افادیت بہتر ہوجائے گی۔ امکان ہے کہ کمیٹی اگلے ہفتے فیصلہ لے گی۔


کووی شیلڈ کی دو خوراکوں کے مابین تجویز کردہ وقفہ کو اپریل میں چار سے چھ ہفتوں سے بڑھا کر آٹھ ہفتوں تک کردیا گیا تھا۔ کووی شیلڈ کو پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (Pune’s Serum Institute of India) نے تیار کیا


ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کے اقدام سے ایک ایسے وقت میں ویکسین کی سپلائی چین پر دباؤ کم ہوسکتا ہے جب ہندوستان میں کورونا وائرس کے مرض کے خلاف اپنے بڑے پیمانے پر ٹیکہ لگانے کے پروگرام میں تمام بڑوں اور 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


مارچ میں لانسیٹ (The Lancet) جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر 12 ہفتوں کے وقفہ سے زائد خوراکیں دی جائیں تو کووی شیلڈ کی افادیت 81.3 فیصد ہوجائے گی۔ فی الحال دو خوراکیں چھ ہفتوں سے بھی کم وقت میں دی جارہی ہے۔ جس پر محققین نے کووی شیلڈ کی افادیت صرف 55.1 فیصد نوٹ کیا ہے۔

برطانیہ اور برازیل میں مرحلہ وار آزمائشوں سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق جب یہ پہلی خوراک دی جاتی ہے تو یہ ویکسین 90 فیصد تک مؤثر ہوتی ہے جس کم از کم ایک ماہ بعد مکمل خوراک مل جاتی ہے۔ لیکن اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کافی اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔

برطانیہ اور کینیڈا جیسے ممالک ویکسین کی دو خوراکیں بالترتیب 12 ہفتوں اور 16 ہفتوں کے فاصلے دے رہے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ اس ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان طویل وقفہ سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 07, 2021 07:53 PM IST