உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Corona Fourth Wave:ماہرین نے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر سے کیا انکار، کہا-Covid-19 کا نیا ویرینٹ ملنے پر ہی صورتحال ہوسکتی ہے تشویشناک

    کورونا کی چوتھی لہر سے متعلق ماہرین نے کیا یہ دعویٰ۔

    کورونا کی چوتھی لہر سے متعلق ماہرین نے کیا یہ دعویٰ۔

    Corona Fourth Wave: مہاراشٹر اور کیرالہ جیسی ریاستوں میں انفیکشن کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ جمعرات کو ملک میں 7,240 نئے کورونا وائرس کیسز ریکارڈ ہوئے۔ جو گزشتہ روز کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد زیادہ ہے۔

    • Share this:
      Corona Fourth Wave:نئی دہلی: کووڈ-19 انفیکشن کے معاملات میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سات ہزار سے زائد نئے کیسیز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ ہندوستان میں چوتھی لہر کے امکانات بہت کم ہیں۔ جب تک ملک میں کورونا کا کوئی نیا ویرینٹ سامنے نہیں آتا ہے۔

      اے این آئی کے ساتھ جمعرات کو بات چیت میں، میکس ہیلتھ کیئر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رومیل ٹِکو نے کہا کہ ہندوستان کو چوتھی لہر کا اندیشہ نہیں ہے۔ جب تک کہ ملک میں COVID-19 کے نئے ویرینٹ کو رپورٹ نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مختلف مقامات کا سفر کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کیسیز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سیاحتی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے COVID-19 کے کیسیز کا خوف بڑھتا جا رہا ہے۔

      ڈاکٹر رومیل ٹِکو کے مطابق، ہندوستان منتقلی کی طرف بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے کسی بڑا اچھال آنے کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔ تاہم، انہوں نے کووڈ-19 انفیکشن کے بارے میں محتاط رہنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا کے کیسیز کنٹرول تعداد میں آرہے ہیں، پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔

      اس درمیان، ڈاکٹر ٹکو نے خبردار بھی کیا کہ کوویڈ ایک وائرل بیماری ہے اور یہ کچھ اور وقت تک ہمارے ساتھ رہے گی۔ ہمیں انتہائی محتاط رہنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی ہدایات کے مطابق COVID-19 کے مناسب گائیڈلائنس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Covid 19 Cases:کوروناکے بڑھتے کیسیز،وزارت صحت نے کیرلا،دہلی اورکرناٹک کوجاری کیے احکامات

      یہ بھی پڑھیں:
      Covid-19: کیا ہندوستان میں کووڈ۔19 کی چوتھی لہرآئے گی؟ پانچ ریاستوں میں مرکز نےکی پیش گوئی

      مہاراشٹر اور کیرالہ جیسی ریاستوں میں انفیکشن کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ جمعرات کو ملک میں 7,240 نئے کورونا وائرس کیسز ریکارڈ ہوئے۔ جو گزشتہ روز کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد زیادہ ہے۔ 2 مارچ کے بعد روزانہ کیسز کی تعداد میں یہ سب سے بڑی چھلانگ ہے۔ بدھ کے روز، ہندوستان میں روزانہ کورونا کے کیسیز میں تقریباً 41 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: