ہوم » نیوز » وطن نامہ

کوروناوائرس کے بڑھتے معاملات کے مد نظر 15جون کے بعد لگے گا مکمل لاک ڈاؤن؟ وائرل میسیج کی حقیقت جانیں یہاں۔۔۔

ملک بھر میں کوروناوائرس وبا کے بڑھتے معاملات کے درمیان افواہوں کا دور بھی جاری ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ایک میسیج وائرل ہورہا ہے کہ 15 جون سے ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن (Lockdown In India) لگ جائے گا۔ اس فیک میسیج (Fake message) نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔

  • Share this:
کوروناوائرس کے بڑھتے معاملات کے مد نظر 15جون کے بعد لگے گا مکمل لاک ڈاؤن؟ وائرل میسیج کی حقیقت جانیں یہاں۔۔۔
' 15 کے بعد پھر ہوسکتا ہے مکمل لاک ڈاؤن۔ وزارت داخلہ نے دئے اشارے، ٹرین اور ہوائی سفر پر لگے گا بریک، کوروناوائرس کی بڑھتی رفتار کے بعد لیا گیا فیصلہ'۔

ملک بھر میں کوروناوائرس وبا کے بڑھتے معاملات کے درمیان افواہوں کا دور بھی جاری ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ایک میسیج وائرل ہورہا ہے کہ 15 جون سے ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن (Lockdown In India) لگ جائے گا۔ اس فیک میسیج (Fake message) نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔ کئی لوگ جنہوں نے اپنے گھر سے آنے یا جانے کے ٹکٹس بک کرارکھے ہیں وہ بھی پریشان ہورہے ہیں۔ ایک نیوز چینل کا نام استعمال کرتے ہوئے یہ فیک نیوز پھیلائی جارہی ہے۔ ' 15 کے بعد پھر ہوسکتا ہے مکمل لاک ڈاؤن۔ وزارت داخلہ نے دئے اشارے، ٹرین اور ہوائی سفر پر لگے گا بریک، کوروناوائرس کی بڑھتی رفتار کے بعد لیا گیا فیصلہ'۔



حالانکہ پریس انفارمیشن بیورو کی فیکٹ چیک اکائی (PIBFactcheck) نے اس وائرل میسیج کو فرضی بتایا ہے۔ پی آئی بی نے ٹویٹ کرکے کہا ہے۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ایک تصویر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزارت داخلہ کے ذریعے ٹرین اور ہوائی سفر پر پابندی کے ساتھ 15 جون سے ملک بھر میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے۔ یہ فرضی ہے۔۔ فیک نیوز پھیلانے والی ایسی گمراہ کن تصویروں سے محتاط رہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ 15 جون کو ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا دعوی کیوں کیا جارہا تھا؟ اس کی وجہ صرف فرضی خبر ہی تھی۔ لوگوں نے فارورڈڈ میسیسج دیکھا اور فورا گوگل گئے ، سرچ کیا۔ حالانکہ لوگوں کے ہاتھ کچھ بھی آفیشیل نہیں لگا لیکن گمراہ کن پیغام پر ایک ٹی وی چینل کا نشان لگ لگا دیکھ کر لوگوں نے اس پر یقین کرلیا۔ اگر ہم گزشتہ دنوں میں گوگل پر ہندستان سے جڑا ڈیٹا دیکھیں تو پائیں ے کہ ندہ جون کو لاک ڈاؤن سے جڑے سوالوں کیلئے سرچ کیا گیا ہے۔
First published: Jun 11, 2020 03:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading