ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

Fights Back India: نوزائیدہ کورونا پازیٹو بچی27 دن علاج کے بعد صحت یاب ہوکر اسپتال سے لوٹی گھر، اہل خانہ میں خوشی کا ماحول

جلگاؤ ں کے ایک سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال میں جنم لینے والی ایک بچی نے27 دنوں تک کامیابی کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کیا اور صحت مند ہوکر اپنے گھر گئی۔

  • Share this:
Fights  Back India: نوزائیدہ کورونا پازیٹو بچی27 دن علاج کے بعد صحت یاب ہوکر اسپتال سے لوٹی گھر، اہل خانہ میں خوشی کا ماحول
جلگاؤ ں کے ایک سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال میں جنم لینے والی ایک بچی نے27 دنوں تک کامیابی کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کیا اور صحت مند ہوکر اپنے گھر گئی۔

Fights  Back India: جلگاؤ ں کے ایک سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال میں جنم لینے والی ایک بچی نے27 دنوں تک کامیابی کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کیا اور صحت مند ہوکر اپنے گھر گئی۔ ڈاکٹر جئے پرکاش راما نند نے آج اسپتال سے بچی کی ماں اور بچی کو چھٹی دے دی ہے۔ بچی کے گھر آنے کی خوشی میں خاندان میں رنگولی منائی گئی۔ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ جلگاؤں میں تکا رام واڑی کے رہنے والے انشو یو گیش چودھری اس کورونا متاثر خاتون  کو زچگی کیلئے سرکاری اسپتال میں بھرتی کرایا تھا۔ زچگی کے بعد سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی جس کے سبب نوزائیدہ کو29 مارچ کو سرکاری میڈیکل کالج کے اسپتال کے  اسپیشل چائلڈ  وارڈ میں داخل کیاگیا تھا۔


بچے کا پہلا ٹیسٹ نگیٹو آیا اور بچے کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی۔ بچے کی جانچ کے بعد یہ پتہ چلا کہ وائٹ بلڈ  بڑھ گیا ہے جس کی  وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے۔ سات دنوں کے بعد جب دوسری رپورٹ کروائی گئی تو رپورٹ پازیٹیو آگیا۔ بچی کا27 دنوں تک علاج جاری رہا اور آخر کار تمام مشکلوں کو دور کرتے ہوئے صحت یاب ہوگئی اور اسپتال کی پوری ٹیم کی کوششیں کامیاب رہیں۔  بچی کو حفاظت کے ساتھ اس کے ماں باپ کو سپرد کردیا گیا۔


کورونا وائرس وبا Covid-19 pandemic سے جنگ جیتنے India Fights COVID19 میں بھوپال کی چھ ماہ کی بچی بھی شامل ہو گئ ہے۔ جی ہاں چھ ماہ کی معصوم نہاریکا نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔ سترہ اپریل کو نہاریکا کووڈ سے متاثر ہوئی تھی۔ نہاریکا پیپُلس کووڈ سینٹر میں ماں کے ساتھ داخل تھی اور اب کورونا کو ہرانے کے بعد بچی کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے اور اپنے گھر آگئی ہے۔


وہیں کورونا کو ہرانے کا ایک اور ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جو ان دل ٹوٹی اور منفی خبروں کے درمیان ہمت باندھنے کا کام کر رہی ہے۔ مہاراشٹر کے لاتور ضلع کے کٹگاؤں ٹانڈاگاؤں کے 105 سال کے بزرگ اور ان کی 95 سالہ بیوی کو جب ان کے بچوں نے کورونا اسپتال میں بھرتی کرایا تو پڑوسیوں کو یہ امید نہیں تھی اسپتال سے اچھے ہو کر گھر واپس آئیں گے۔ واضح ہو کہ 105 سالہ بزرگ اور ان کی 95 سالہ بیوی کورونا وائرس کی زد میں آگئے تھے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 28, 2021 04:26 PM IST