ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

خود اس بیماری سے متاثر ڈاکٹر گیتے، واکر کی مدد سے چل کر جاتے ہیں اسپتال اور کر رہے ہیں کورونا مریضوں کا علاج

ایسی صورتحال میں مختلف ریاستوں میں ڈاکٹروں پر حملے اور توڑ پھوڑ کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ یا پھر ڈاکٹروں کی توہین کا معاملہ سامنے آتا ہے۔ ڈاکٹر اشوک گیتے جیسے ڈاکٹروں کی لگن اور جذبہ ان لوگوں کے لئے سبق ہے جو ڈاکٹروں پر حملہ کرتے ہیں یا ان کی توہین کرتے ہیں۔

  • Share this:
خود اس بیماری سے متاثر ڈاکٹر گیتے، واکر کی مدد سے چل کر جاتے ہیں اسپتال اور کر رہے ہیں کورونا مریضوں کا علاج
اپنے درد کو بھول کر وہ روزانہ واکر WAKER کی مدد سے اسپتال پہنچ کر کورونا مریضوں کا علاج کر رہے ہیں

ڈاکٹر کو بھگوان کیوں کہا جاتا ہے اس کاجیتا جاگتا ثبوت ہے کہ بھائندر کے سرکاری اسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر اشوک گیتے Dr. Aashok Geete کورونا بیماری میں مبتلا ہوئے علاج کے دوران گیتے کو دوا ری ایکشن کر گئی جسکی وجہ سے انہیں ہپ جوائنٹ (hip joint) کی بیماری ایبیئن کا شکار ہونا پڑا۔ پانچ ہفتوں تک بستر پر آرام کرنے کے بعد ڈاکٹر گیتے نے گھر پر رہنے کے بجائے کورونا مریضوں کا علاج کرنے کا فیصلہ کیا۔

اب ڈاکٹر گیتے روزانہ واکر کی مدد سے اسپتال جاکر کورونا مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ بھائندر مغرب میں مہیشوری بھون سے اپنی اہلیہ کا سہارا لے کر واکر کی مددسے چل کر میونسپل سرکاری اسپتال بھارت رتن پنڈت بھیم سین جوشی جاتے ہیں۔ اپنے درد کو بھول کر وہ روزانہ واکر WAKER کی مدد سے اسپتال پہنچ کر کورونا مریضوں کا علاج کر رہے ہیں اور اب تک وہ بہت سے مریضوں کا علاج کر چکے ہیں۔


کورونا کے دور میں فرنٹ لائن میں کھڑے ہوکر کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو جہاں ایک طرف ملک کے عوام نے عزت دی تو دوسری طرف ایسی بھی بہت ساری خبریں آرہی ہیں کہ کچھ ڈاکٹر اس مصیبت کی گھڑی میں مریضوں کا علاج کرنے کے بجائے اپنی تجوری بھررہے ہیں۔ یا پھرتناؤ یا پھر سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے کورونا مریضوں کا ٹھیک سے علاج نہیں کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں مختلف ریاستوں میں ڈاکٹروں پر حملے اور توڑ پھوڑ کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ یا پھر ڈاکٹروں کی توہین کا معاملہ سامنے آتا ہے۔ ڈاکٹر اشوک گیتے جیسے ڈاکٹروں کی لگن اور جذبہ ان لوگوں کے لئے سبق ہے جو ڈاکٹروں پر حملہ کرتے ہیں یا ان کی توہین کرتے ہیں۔


اپنے درد کو بھول کر وہ روزانہ واکر WAKER کی مدد سے اسپتال پہنچ کر کورونا مریضوں کا علاج کر رہے ہیں
اپنے درد کو بھول کر وہ روزانہ واکر WAKER کی مدد سے اسپتال پہنچ کر کورونا مریضوں کا علاج کر رہے ہیں


ڈاکٹر گیتے کاحوصلہ دیکھ کر ان کے ساتھی ڈاکٹر بھی بہت خوش ہیں۔ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ اس کورونا وبا کی دوسری لہر نے پورے ملک کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ایک طرف مثبت مریضوں کے اعداد و شمار بڑھ رہے ہیں تو دوسری طرف اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں سب کا اعتماد اور یقین ان ڈاکٹروں پر ہے۔ اس وبا کے دوران ڈاکٹر گیتے کا اپنے پیشے کے تئیں لگن واقعی قابل تعریف ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 01, 2021 09:33 PM IST