ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کمپنیوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے IBC قانون میں کی یہ بڑی تبدیلی

  • Share this:

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن (Finance Minister Nirmala Sitharaman) نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی راحت پیکیج کے پانچویں اور آخری مرحلے میں  ہندوستان  (Aatmanirbhar Bharat) کے لئے حکومت کا روڈ میپ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا انسالوینسی پروسینڈگ شروع کرنے کے لئے ایک کروڑ روپے کی کم سے کم حد حد دی جارہی ہے۔ ابھی یہ 1 لاکھ روپے ہیں۔  کوڈ 19کے سیکشن 240A کے تحت ایم ایس ایم ای کے لئے خصوصی انسالوینسی ریزولوشن فریم ورک کو جلد ہی نوٹیفائی کیا جائے گا۔ انسالوینسی پروسینڈگ کی نئی کارروائی کے سسپینشن کو 1 سال کے لئے بڑھایا جارہا ہے۔ اس کا انحصار وبا کی حالت پر ہوگا۔ مرکزی حکومت کو کووڈ 19 سے متعلق قرضوں کو ڈیفالٹ زمرے سے باہر رکھنے کی طاقت دی جارہی ہے۔

ٹکنالوجی کے ذریعہ تعلیم پر زور۔ پی ایم ای لرننگ فوری طور پر شروع کی جائے گی۔ ریاست اور مرکزی وسطی علاقوں میں اسکول کی تعلیم کے لئے آغاز پروگرام ہوگا۔ یہ ون نیشن ، ون ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوگا۔ کلاس 1 سے 12 تک ہر کلاس کیلئے ایک پہچان والا ٹی وی چینل ہوگا۔ ریڈیو ، پوڈ کاسٹ ، کمیونٹی ریڈیو کا صحیح استعمال ہوگا۔ مختلف اہلیت رکھنے والوں کے لئے خصوصی مواد بھی تیار کیا جائے گا۔ ٹاپ 100 یونیورسٹیوں کو 30 مئی تک آن لائن کورسز شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔ نفسیاتی مدد کے لئے منا درپن پروگرام شروع کیا جائے گا۔


ایچ آر ڈی وزارت نے آن لائن کلاس کا انتظام کیا ہے۔ ٹیکنالوجی کے ذیعے دیہی علاقوں میں تعلیم دی جائے گی۔ آن لائن کلاس کے لئے 12 نئے چینلز شروع کیے جائیں گے۔ ای سنجیونی ٹیلی کنسلٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

منریگا کے تحت حکومت اضافی 40،000 کروڑ روپئے مختص کرے گی۔ اس سے 300 کروڑ پرسن ڈیز جنریٹ کرنے میں مدد ملے گی۔

First published: May 17, 2020 12:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading