ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بڑی خبر! کووڈ کیئر سینٹر میں لگی آگ، 70 مریض دوسرے اسپتال میں کئے گئے شفٹ

حادثے کے وقت 70 مریضوں کو کوڈ کیئر سنٹر میں داخل تھے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق آگ کلوبھا روڈ پر واقع ہوٹل جینریشن میں لگی۔ اس ہوٹل کو کووڈ مریضوں کے علاج معالجے کے لئے کووڈ کیےر سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر! کووڈ کیئر سینٹر میں لگی آگ، 70 مریض دوسرے اسپتال میں کئے گئے شفٹ
حادثے کے وقت 70 مریضوں کو کوڈ کیئر سنٹر میں داخل تھے۔ م

بھاؤ نگر: گجرات کے بھاؤ نگر فائر نیوز میں واقع (Bhavnagar Fire News)  کووڈ کیئر سینٹر میں دیر رات اچانک آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت 70 مریضوں کو کوڈ کیئر سنٹر میں داخل تھے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق  آگ کلوبھا روڈ پر واقع ہوٹل جینریشن میں لگی۔ اس ہوٹل کو کووڈ مریضوں کے علاج معالجے کے لئے کووڈ کیےر سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔


بتایا گیا کہ منگل کی دیر رات تقریبا 12 بجے ہوٹل کی تیسری منزل کے ایک کمرے Fire at Covid-19 care Centre میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے فورا بعد تقریبا 70 کووڈ مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ موجودہ معلومات کے مطابق کمرے میں آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی۔ موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ نے کورونا مثبت مریضوں کوبچایا اور ایک بڑا حادثہ بچ ہونے سے بچ گیا۔


نیوز 18 گجراتی کے مطابق  منگل کی رات تقریبا 12.30 بجے ، ٹی وی یونٹ میں شارٹ سرکٹ ہونے سے ہوٹل کی تیسری منزل کے ایک کمرے میں آگ لگ گئی۔ جس کے بعد اس کووڈ سینٹر میں داخل مریض خوفزدہ ہوگئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے فائر بریگیڈ کو آگ  لگنے کے بارے میں اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا گیا۔


 

جب کووڈ مریضوں کے اہل کانہ کو آگ لگنے کے بارے میں بتایا گیا تو وہ بھی فوا موقع پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کے افسران نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کووڈ سینٹر سے 70  کورونا مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 12, 2021 09:43 AM IST