ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

Fire at Vijay Vallabh Hospital: ممبئی کے ویرار میں وجئے ولبھ اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کوویڈ مریض ہلاک!

آئی سی یو میں ائیرکنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ صبح 3.15 بجے کے لگ بھگ شروع ہوئی۔ آگ کی اتنی شدت تھے کہ وہ جلدی قابو میں نہیں آرہی تھی۔ تقریبا صبح 5.30 بجے آگ کو بجھایا گیا۔

  • Share this:
Fire at Vijay Vallabh Hospital: ممبئی کے ویرار میں وجئے ولبھ اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کوویڈ مریض ہلاک!
علامتی تصویر

جمعہ کے روم علی الصبح ممبئی کے ویرار میں واقع وجئے ولبھ اسپتال (Vijay Vallabh Hospital) میں اچانک آتش زدگی شروع ہوئی۔ اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر دلیپ جین (Dr Dilip Jain) نے تصدیق کی کہ اس واقعہ میں کووڈ۔19 کے 13 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انتہائی نگہداشت یونٹ  یعنی آئی سی یو میں ائیرکنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ صبح 3.15 بجے کے لگ بھگ شروع ہوئی۔ آگ کی اتنی شدت تھے کہ وہ جلدی قابو میں نہیں آرہی تھی۔ تقریبا صبح 5.30 بجے آگ کو بجھایا گیا۔



محکمہ فائر (fire department) نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی یو میں کووڈ کے 17 مریض موجود تھے۔ زندہ بچ جانے والے پانچوں افراد کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔وجئے ولبھ اسپتال ایک نجی ادارہ ہے جو کووڈ اسپتال کی حیثیت سے کام کررہا ہے۔وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اس واقعہ کا جائزہ لیاہے


خبر رساں ادارہ اے این آئی کے مطابق ’’کورونا کنٹرول روم ، وسائی ویرار میونسپل کارپوریشن کے علاقہ میں واقع وسائی کووڈ اسپتال میں آتشزدگی سے 13 مریضوں کی موت ہوگئی‘‘۔

اسپتال کے سی ای او دلیپ شاہ نے بتایا کہ اس واقعے میں 13 افراد کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں 90 کے قریب مریض ہیں۔سی ای او کا کہنا ہے کہ ہم ایسے مریضوں کو منتقل کر رہے ہیں جن کو آکسیجن کی ضرورت ہے۔ شاہ نے بتایا کہ آئی سی یو سے کچھ گر پڑاتھا ۔جس کے بعد 1-2 منٹ میں ہی آگ پھیل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں آگ پر قابوپانے کے لیے ہرممکن انتظامات ہے۔ سی ای او نے دعوی ٰکیا کہ رات کے وقت اسپتال میں ڈاکٹر موجود تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کتنے عملے کی ڈیوٹی پر ہیں تو ، فوری طورپر ملازمین کی تعداد نہیں بتا سکیں۔۔

تیماردار نے کہا ۔۔ آئی سی یو بھرا ہوا تھا

نیوز 18 لوک مت کے مطابق وسائی ویرار میٹروپولیٹن بلدیہ کے 10 فائر بریگیڈ اسپتال میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے مصروف تھے۔ اسپتال میں موجود مریض کے ساتھ آئے تیماردار نے دعویٰ کیا کہ اے سی کو شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی یو میں 15 مریض تھے۔ اسے خوف تھا کہ ہر کوئی جھلس کر مر گیا ہوگا۔ تیماردار نے کہا کہ آئی سی یو بھرا ہوا ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 23, 2021 08:46 AM IST