ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر میں کورونا وائرس کا پہلا مثبت کیس سامنے آگیا، متاثرہ شخص کا تعلق سری نگر کے خانیار سے

واضح رہے کہ چین کے ہوبائی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 110 سے زائد ممالک آ چکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 19, 2020 08:48 AM IST
  • Share this:
کشمیر میں کورونا وائرس کا پہلا مثبت کیس سامنے آگیا، متاثرہ شخص کا تعلق سری نگر کے خانیار سے
ہریانہ کے فرید آباد میں ضلع انتظامیہ نے بدھ کے روز اے این آئی کو بتایا کہ تقریبا 13 علاقوں میں کورونا کی وباء پر قابو پانے کے لیے کوویڈ 19 کے پروٹوکول میں درج کردہ قواعد کے مطابق کنٹینٹ زون قرار دیاگیاہے۔ ۔(تصویر:نیوز18)۔

سری نگر۔ وادی کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس کا پہلا مثبت کیس سامنے آ گیا۔ متاثرہ شخص کا تعلق سری نگر کے خانیار سے ہے جو 16 مارچ کو غیر ملکی سفر سے واپس لوٹا تھا۔ حکومتی ترجمان نے وادی میں کورونا وائرس کے پہلے مثبت کیس کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'خانیار سری نگر سے تعلق رکھنے والے شہری کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ 16 مارچ 2020 کو غیر ملکی سفر سے واپس لوٹا تھا۔ متاثرہ شخص کو الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ علاقہ کی نگرانی شروع کی گئی ہے۔ سبھی کا تعاون چاہتے ہیں۔ اگر کسی شہری میں کورونا وائرس کی کوئی علامت ہے تو وہ از خود ہسپتال سے رجوع کرے'۔


دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے جمعرات سے سری نگر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'سری نگر میں کل سے پبلک ٹرانسپورٹ اور لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندیاں عائد ہوں گی۔ یہ اقدامات ایک مثبت کیس سامنے آنے کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں'۔


اس دوران ڈاکٹر شفقت خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ لوگوں کو گھبرانے اور ڈرنے کے بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو رضاکارانہ طور پر قرنطینہ اختیار کرنا چاہیے۔



واضح رہے کہ چین کے ہوبائی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 110 سے زائد ممالک آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا اعلان کیا ہے۔چین میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3213 ہو گئی اور 80860 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں جبکہ اٹلی میں کورونا کی زد میں آنے سے ابھی تک 2158 لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔
First published: Mar 19, 2020 08:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading