ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

نہیں رہے بدنام زمانہ رکن پارلیمنٹ Md Shahabuddin، تہاڑ جیل انتظامیہ نے کی موت کی تصدیق، کورونا سے تھے متاثر

بہار کے سیوان لوک سبھا سیٹ کے سابق رکن پارلیمنٹ ، محمد شہاب الدین (شہاب الدین) کا آج کورونا وائرس سے انتقال ہو گیا۔ اب سے کچھ دیر پہلے تہاڑ جیل انتظامیہ نے شہاب الدین کی موت کی تصدیق کی۔

  • Share this:
نہیں رہے بدنام زمانہ رکن پارلیمنٹ Md Shahabuddin، تہاڑ جیل انتظامیہ نے کی موت کی تصدیق، کورونا سے تھے متاثر
بہار کے سیوان لوک سبھا سیٹ کے سابق رکن پارلیمنٹ ، محمد شہاب الدین (شہاب الدین) کا آج کورونا وائرس سے انتقال

بہار کے سیوان لوک سبھا سیٹ کے سابق رکن پارلیمنٹ ، محمد شہاب الدین (Md Shahabuddin) کا آج کورونا وائرس سے انتقال (death) ہو گیا۔ اب سے کچھ دیر پہلے تہاڑ جیل انتظامیہ نے شہاب الدین کی موت کی تصدیق کی۔ تہاڑ جیل کے ڈی ڈی یو DDU اسپتال کے مطابق شہاب الدین نے علاج کے دوران آخری سانس لی۔ انہیں گزشتہ ماہ 20 اپریل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔


صبح سے اسپتال کے ذرائع کے حوالے اس طرح کی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی حالت نازک ہے اور کسی بھی وقت وہ زندگی کی جنگ ہار سکتے ہیں۔ وہیں کچھ دیر پہلے تہاڑ جیل انتظامیہ کی جانب سے، بہار کے سیون لوک سبھا سیٹ کے سابق رکن پارلیمنٹ ، محمد شہاب الدین (شہاب الدین) کی موت کی خبر کو افواہ قرار دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر جاری خبروں کو جیل انتظامیہ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا۔ جیل انتظامیہ نے کہا تھا کہ سابق رکن پارلیمنٹ کی حالت تشویشناک ہ۔  اس کا علاج دیندیال اپادھیائے اسپتال میں جاری ہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ آج صبح سے ہی ، بہار کے مشہور رہنما کی کورونا کی وجہ سے موت کی خبریں آرہی تھیں ، جس کے بعد تہاڑ جیل انتظامیہ نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔ وہیں اب جیل انتظامیہ نے شہاب الدین کی موت کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔


شہاب الدین ، ​​جنھیں قتل کے معاملے میں تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ، گذشتہ ماہ 21 اپریل کو اسپتال میں داخل تھے۔ کورونا انفیکشن کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے۔ شہاب الدین کے خلاف تین درجن سے زائد فوجداری مقدمات درج ہیں۔ تہاڑ جیل جانے سے پہلے ، وہ بہار کے بھاگل پور اور سیون کی جیل میں بھی طویل عرصہ گزار چکے ہیں۔ وہ سال 2018 میں ضمانت ملنے کے بعد جیل سے باہر آئے تھے ، لیکن ضمانت منسوخ ہونے کی وجہ سے انہیں دوبارہ جیل جانا پڑا۔ 15 فروری 2018 کو ، سپریم کورٹ نے آر جے ڈی کے سابق رکن اسمبلی کو سیون سے تہاڑ جیل لانے کا حکم دیا۔

Published by: Sana Naeem
First published: May 01, 2021 04:00 PM IST