اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مغربی بنگال میں کورونا کے نئے ویرینٹ BF.7 کے چار کیس ملے، امریکہ سے پہنچے تھے ہندوستان

    مغربی بنگال میں کورونا کے نئے ویرینٹ BF.7 کے چار کیس ملے، امریکہ سے پہنچے تھے ہندوستان

    مغربی بنگال میں کورونا کے نئے ویرینٹ BF.7 کے چار کیس ملے، امریکہ سے پہنچے تھے ہندوستان

    گزشتہ ہفتے بھی ایک غیر ملکی شہری سمیت دو افراد کولکاتہ ہوائی اڈے پر کوویڈ-19 ٹسٹ میں متاثر پائے گئے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Kolkata, India
    • Share this:
      مغربی بنگال میں بدھ (4جنوری) کو کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون کے سب ویرینٹ بی ایف 7 کے چار کیسیز ملے ہیں۔ محکمہ صحت نے کہا ہے کہ سبھی امریکہ سے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں امریکہ سے لوٹے چار لوگوں کی جینوم سیکسوئنسنگ سے تصدیق ہوئی کہ وہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ بی ایف 7 سے انفیکٹیڈ تھے۔

      محکمہ صحت نے کہا کہ چاروں مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ چار لوگوں میں سے تین ندیہ ضلع کے ہیں، جب کہ ایک شخص بہار کا رہنے والا ہے، لیکن فی الحال وہ کولکاتہ میں رہتا ہے۔

      بنگال میں پہلے بھی ملے تھے بی ایف 7 کے دو کیس

      گزشتہ ہفتے بھی ایک غیر ملکی شہری سمیت دو افراد کولکاتہ ہوائی اڈے پر کوویڈ-19 ٹسٹ میں متاثر پائے گئے تھے۔ ان کے جینوم سیکوئنسنگ میں بعد میں تصدیق ہوئی تھی کہ وہ اومیکرون کے BF.7 سب ویرینٹ سے متاثر تھے۔ چین سمیت کئی ممالک میں اومیکرون کے سب ویرینٹ بی ایف سیون نے ہی ہنگامہ مچارکھا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے ہندوستان میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر خاص نظر رکھی جارہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      کرناٹک حکومت کی کورونا گائیڈلائنس، بیرون ممالک سے آنے والوں کے لیے ہوم کوارنٹائن لازمی

      یہ بھی پڑھیں:

      کورونا نے بڑھائی فکر، چین سمیت ان 6ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے RT-PCRٹیسٹ کرانا لازمی

      یوپی میں بھی امریکہ سے لوٹا نوجوان متاثر پایا گیا

      ایئرپورٹ پر اسکریننگ اور ٹسٹنگ بھی کی جارہی ہے۔ اس درمیان امریکہ میں پڑھائی کررہے اترپردیش کے آگرہ کا ایک نوجوان گھو لوٹنے کے بعد کورونا متاثر پایا گیا ہے۔ یو پی کے محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکہ سے آنے کے بعد اس کی طبیعت بگڑنے لگی، گلے میں خراش کے ساتھ کھانسی اور بخار تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پر اس کا نمونہ جانچ کے لیے بھیجا گیا جس کی رپورٹ منگل کو آئی اور وہ متاثر پایا گیا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ اسے گھر میں آئیسولیشن میں رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: