ان سرکاری اسپتالوں میں اب ہر عمر کے لوگوں کو لگے گی مفت میں کورونا وائرس ویکسین!
فی الحال دہلی میں ہیلتھ کیئر ورکر، فرنٹ لائن ورکر، 60 سال سے اوپر والے بزرگ اور 45 سے 59 سال کے بیمار لوگوں کا ہی ویکسینینش کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایک مارچ سے دہلی کے 192 اسپتالوں میں ویکسینیشن کا کام چلا رہا ہے۔ ان میں سے 136 پرائیویٹ اسپتال ہیں جہاں ٹیکے کیلئے لوگوں کو پیسے چکانے پڑ رہے ہیں۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Mar 10, 2021 05:28 PM IST

فی الحال دہلی میں ہیلتھ کیئر ورکر، فرنٹ لائن ورکر، 60 سال سے اوپر والے بزرگ اور 45 سے 59 سال کے بیمار لوگوں کا ہی ویکسینینش کیا جا رہا ہے۔
دہلی حکومت (Delhi Government) کے ان اسپتالوں (Hospitals) میں اب ہر عمر (All Age Groups) کے لوگوں کو مفت میں کورونا وائرس ٹیکہ (Free Corona Vaccination) لگے گا۔ فی الحال دہلی میں ہیلتھ کیئر ورکر، فرنٹ لائن ورکر، 60 سال سے اوپر والے بزرگ اور 45 سے 59 سال کے بیمار لوگوں کا ہی ویکسینینش کیا جا رہا ہے۔ ان لوگوں کو کچھ شرائط کے ساتھ دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں مفت میں ویکسین دی جا رہی ہے لیکن اب دہلی حکومت ہر عمر کے لوگوں کیلئے یہ سہولیت شروع کرنے کا پلان بنا رہی ہے۔ دہلی حکومت اپنے بجٹ میں یہ فراہمی کرنے جا رہی ہے کہ اب ہر عمر کے لوگوں کو دہلی حکومت کے اسپتالوں میں مفت میں ویکسینیشن مل سکے۔
ہر عمر کے لوگوں کو ملے گا مفت میں کورونا وائرس کا ٹیکہ

ایک مارچ سے یہاں چل رہا ہے ویکسینیشن
گزشتہ ایک مارچ سے دہلی کے 192 اسپتالوں میں ویکسینیشن کا کام چلا رہا ہے۔ ان میں سے 136 پرائیویٹ اسپتال ہیں جہاں ٹیکے کیلئے لوگوں کو پیسے چکانے پڑ رہے ہیں۔ ان جگہوں پر فی ڈوز زیادہ سے زیاد 250 روپئے یرینی دو ڈوز کے 500 روپئے دینے پڑ رہے ہیں۔ 60 سال سے زیادہ اور 45سال کے عمر والے زیادہ پرانی خطرناک بیماری والے لوگوں کو کووڈ ویکسینیشن لگانا شروع ہو چکا ہے۔
ایسے کریں رجسٹریشن
ٹیکہ لگوانے کیلئے دہلی میں فی الحال رجسٹریشن CoWin پورٹل پر پہلے ہی کروانا ہوگا۔ ٹائم سلاٹ کے حساب سے ٹیکہ لگوانے کیلئے جانا ہوگا۔ یرنی رجسٹریشن کے بعد ہر شخص کو ایک وقت بتایا جائے گا۔ اسی کے مطابق اسے ٹیکہ لگوانے کیلئے جانا ہوگا۔ دو مارچ سے ہی صبح 9:00 سے لیکر 3:00 بجے تک رجسٹریشن کیا جا رہا ہے۔