ہوم » نیوز » وطن نامہ

یوگی آدتیہ ناتھ سے پنارائی وجین تک ، جانئے کن کن سیاسی رہنماؤں کو ہوا ہے کورونا وائرس؟

اس دوران بہت سے سیاستدان بھی کووڈ۔19 کی قہر سے بچ نہیں پائے ہیں۔ انھیں بھی کورونا مثبت ہوا ہے۔ کیونکہ مارچ کا مہینہ چار ریاستوں آسام، تمل ناڈو، مغربی بنگال، کیرالہ اور ایک مرکزی زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں انتخابی جلسوں، مہموں اور سیاسی اجتماعات کا رہا۔

  • Share this:
یوگی آدتیہ ناتھ سے پنارائی وجین تک ، جانئے کن کن سیاسی رہنماؤں کو ہوا ہے کورونا وائرس؟
یوگی آدتیہ ناتھ سے پنارائی وجین تک ، جانئے کن کن سیاسی رہنماؤں کو ہوا ہے کورونا وائرس؟

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ دو لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 200739نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ 74 ہزار 564 ہوگئی ہے۔ اس دوران 93528مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جن کے ساتھ اب تک 12429564 مریض کوروناسے نجات پاچکے ہیں۔


ملک میں کورونا کے سرگرم معاملات 13 لاکھ کو عبور کرکے 1471877 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1038 کی موت سے اس مرض سے مرنے کی تعداد بڑھ کر 173123 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ری کوری کی شرح 88.31 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 10.46 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.23 فیصد رہ گئی ہے۔


اس دوران بہت سے سیاستدان بھی کووڈ۔19 کی قہر سے بچ نہیں پائے ہیں۔ انھیں بھی کورونا مثبت ہوا ہے۔ کیونکہ مارچ کا مہینہ چار ریاستوں آسام، تمل ناڈو، مغربی بنگال، کیرالہ اور ایک مرکزی زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں انتخابی جلسوں، مہموں اور سیاسی اجتماعات کا رہا۔ مغربی بنگال انتخابات میں مزید چار مراحل پر ووٹنگ ابھی باقی ہے۔ کورونا وائرس وبائی امراض کے مابین ملک میں بڑے پیمانے پر ریلیاں اور سیاسی جلسے دیکھنے میں آئیں، جہاں لوگ، پارٹی کارکنان اور حتی کہ کچھ سیاستدان بھی کووڈ۔19 کے رہنما اصولوں کے کھلے عام دھجیاں اڑاتے نظر آئے۔


سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے یا چہرے کا ماسک پہننے جیسے کووڈ-19 کے مناسب رویہ کو تک نظر انداز کیا گیا۔ یہاں تک کہ اتراکھنڈ کے ہری دوار کے کمبھ میلے میں سیکڑوں زائرین شاہی اشنان میں مصروف ہیں۔ اس دوران کون کون سیاسی رہنما کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، پیش ہیں اس سے متلعق تفصیلات:

۔1۔ یوگی آدتیہ ناتھ (YOGI ADITYNATH):

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بدھ کے روز مثبت کورونا وائرس ہوا ہے۔ منگل کو ٹیسٹ کے نتائج سے قبل ہی انھوں نے اپنے آپ کو الگ تھلگ کردیا تھا جب ان کے رابطے میں آئے کچھ عہدیداروں کو کورونا وائرس ہوا تھا۔

۔2۔ کھیلیش یادو (AKHILESH YADAV):

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو بھی کووڈ۔ 19 ہوا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ میں نے خود کو الگ تھلگ کردیا ہے اور گھر میں ہی علاج شروع کردیا ہے‘۔

۔3۔ اشتوش ٹنڈن (ASHUTOSH TANDON):
اترپردیش کے وزیر آشوتوش ٹنڈن کو بھی مثبت کوورنا وائرس ہوا ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ کورونا کی ابتدائی علامات کے مشاہدے کے بعد میں نے خود کا معائنہ کروایا اور یہ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر میں نے اپنے آپ کو گھر میں الگ تھلگ کردیا ہے۔ جو لوگ پچھلے کچھ دنوں میں مجھ سے رابطے میں آئے ہیں ان کو خود ٹیسٹ کرانا چاہئے۔

۔4۔ کائلاش گہلوٹ (KAILASH GAHLOT)

دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت بھی کورونا کے قہر سے بچ نہیں پائے ہیں اور ان کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے گذشتہ بدھ کے روز کوویڈ ۔19 ویکسین کی پہلی خوراک بھی لی تھی۔

۔5۔ سنجیو بالیان (SANJEEV BALYAN):

مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ انھیں کووڈ۔19 ہوا ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 15, 2021 04:14 PM IST