ہوم » نیوز » کورونا وائرس

خوشخبری : ہندوستانی کمپنی نے بنا لی کورونا وائرس کی دوا ، 103 روپے فی ٹیبلیٹ ہے قیمت

FabiFlu کووڈ 19 کے علاج کیلئے منظوری حاصل کرنے والی پہلی Favipiravir دوا ہے ۔ اس دوا کا استعمال ڈاکٹرس کے مشورہ پر کیا جاسکتا ہے ۔

  • Share this:
خوشخبری : ہندوستانی کمپنی نے بنا لی کورونا وائرس کی دوا ، 103 روپے فی ٹیبلیٹ ہے قیمت
خوشخبری : ہندوستانی کمپنی نے بنا لی کورونا وائرس کی دوا ، 103 روپے فی ٹیبلیٹ ہے قیمت

فارما کمپنی گلین مارک فارماسیوٹیکلس (Glenmark Pharmaceuticals) نے ہفتہ کو بتایا کہ اس نے اینٹی وائرل دوا Favipiravir لانچ کردی ہے ۔ کمپنی نے اس دوا کا نام FabiFlu  رکھا ہے ، جس کا استعمال کورونا وائرس سے معمولی متاثر افراد کیلئے کیا جاسکتا ہے ۔ کمپنی نے اس دوا کی قیمت 103 روپے فی ٹیبلیٹ رکھی ہے ۔ گلین مارک نے بتایا 200 ایم جی کی 34 ٹیبلیٹ والے ایک ڈبہ کی قیمت 3500 روپے ہوگی ۔


FabiFlu  کووڈ 19 کے علاج کیلئے منظوری حاصل کرنے والی پہلی Favipiravir دوا ہے ۔ اس دوا کا استعمال پہلے دن ڈاکٹرس کے مشورہ پر 1,800 ایم جی دو مرتبہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے بعد اگلے 14 دنوں تک 800  ایم جی کا ڈوز (FabiFlu Dose)  دن میں دو بار دیا جائے گا ۔


جمعہ کو ملی تھی منظوری


گلین مارک اس دوا کو ہماچل پردیش کے بڈی فیسیلیٹی میں بنا رہی ہے ۔ کمپنی نے بتایا کہ اس دوا کو اسپتال اور ریٹیل چینل کے ذریعہ دستیاب کرایا جائے گا ۔ ممبئی کی اس دوا کمپنی نے جمعہ کو کہا تھا کہ اس کو ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا  (DCGI) سے مینوفیکچرنگ اور پروڈکشن کی منطوری مل گئی ہے ۔

بڑھتے انفیکشن پر روک لگانے میں ملے گی مدد

گلین مارک کے چیئرمین و مینجنگ ڈائریکٹر گلین سالدانہا نے کہا کہ اس دوا کو ایک ایسے وقت پر منظوری ملی ہے ، جب ملک میں کورونا وائرس کے معاملات مسلسل تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ اس سے ہیلتھ کیئر سسٹم پر زبردست دباو بڑھ گیا ہے ۔ کمپنی نے امید ظاہر کی کہ اس دباو کو کم کرنے میں FabiFlu  مدد کرے گی اور ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے لوگوں کو راحت مل سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گلین مارک حکومت اور میڈیکل کمیونٹی کے ساتھ مسلسل کام کرے گی تاکہ FabiFlu  کو ملک بھر کے مریضوں کیلئے دستیاب کرایا جاسکے ۔

 

کمپنی نے کہا کہ اس نے FabiFlu دوا کیلئے Active Pharmaceuticals Ingredients کو کامیاب طریقہ سے تیار کرلیا ہے ۔ کمپنی نے یہ کام اپنے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹیم کی مدد سے کیا ہے ۔
First published: Jun 20, 2020 11:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading