ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بیچ دنیا بھر میں کنڈوم کی سپلائی میں کمی، فیکٹریاں بند

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بیچ دنیا بھر میں کنڈوم کی کمی ہوگئی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کنڈوم بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے چلتے ہم پیداوار بند کرنے کو مجبور ہوگئے ہیں۔

  • Share this:

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بیچ دنیا بھر میں کنڈوم کی کمی ہوگئی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کنڈوم بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے چلتے ہم پیداوار بند کرنے کو مجبور ہوگئے ہیں۔ ملیشکا کا کاریکس بی ایچ ڈی عالمی سطح پر 5 کنڈوم میں سے ایک بناتا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت کے ذریعے لگائے گئے ایک لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک ہفتے سے زیادہ وقت تک کمپنی نے اپنے تین ملیشیائی کارخانوں میں ایک بھی کنڈوم نہیں بنایا ہے۔

حالانکہ کمپنی کو خاص چھوٹ اور صرف 50 فیصدی ملازمین کے ساتھ پیداوار کو پھر سے شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ چیف ایکزیکٹو آفیسر گوہ میا نے کہا کہ فیکٹریوں کو صلاحیت کے ساتھ مطالبات کو پورا کرنے میں وقت لگے گا۔

گوہ میا نے کہا، "ہم کنڈون کی عالمی کمی کا سامنا کررہے ہیں جو کہ بہت بھیانک ہے"۔ انہوں نے کہا، "میری فکر یہ ہے کہ کمی صرف ہفتوں نہیں بلکہ مہینوں چل سکتی ہے"۔ ملیشیا جنوب۔مشرقی ایشیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 2،161 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ اس سے 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے مد نظر یہاں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔
First published: Mar 28, 2020 03:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading