உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگانے والے مسافروں کو تحفہ، یہ ایئرلائن دے رہی ڈومیسٹک فلائٹس پر 20 فیصد کی چھوٹ

    ویکسین کی اہمیت ظاہر کرنے کے لئے اس ایئرلائن نے شروع کیا یہ آفر۔

    ویکسین کی اہمیت ظاہر کرنے کے لئے اس ایئرلائن نے شروع کیا یہ آفر۔

    مسافروں کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، حکومت ہند کی جانب سے جاری کیے گئے کوویڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لے جانا کو لازمی بتایا گیا ہے یا ایئرپورٹ کے چیک اِن کاونٹر پر آروگیہ سیتو موبائل ایپ پر اپنے ویکسینیشن کی اپ ڈیٹ دکھانا لازمی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بجٹ ایئرلائن گو فرسٹ نے ہوائی مسافروں کے لئے شاندار آفر پیش کیا ہے۔ گو فرسٹ نے کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لگواچکے مسافروں کے لئے ٹکٹ میں 20 فیصد کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ گو ایئر کی ڈومیسٹک فلائٹس میں سفر کرنےو الے لوگ اب GOVACCI اسکیم کا استعمال کر کے چھوٹ کا فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔

      ایئرلائنس کے مطابق، یہ آفر صرف ہندوستان میں رہنے والے مسافروں کے لئے ہے اور جنہیں ڈومیسٹک فلائٹ ٹکٹ کی بکنگ کے وقت ویکسین کے دونوں ڈوز لگائے گئے ہیں انہیں ٹکٹ بُک کرتے وقت 20 فیصد تک کا ڈسکاونٹ ملے گی۔ مسافروں کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، حکومت ہند کی جانب سے جاری کیے گئے کوویڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لے جانا کو لازمی بتایا گیا ہے یا ایئرپورٹ کے چیک اِن کاونٹر پر آروگیہ سیتو موبائل ایپ پر اپنے ویکسینیشن کی اپ ڈیٹ دکھانا لازمی ہے۔

      کیا ہیں شرائط؟
      کمپنی نے کہا ہے کہ یہ آفر صرف گو فرسٹ ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر ہی تسلیم شدہ ہے۔ 20 فیصد تک کی چھوٹ صرف ڈومیسٹک فلائٹس کی ٹکٹ بک کرنے پر ہی ملے گی۔ اس کے علاوہ جس تاریخ کو آپ ٹکٹ بک کریں گے اُس کے 15 دنوں تک آپ ڈبل ویکسینیشن ڈسکاونٹ پاسکتے ہیں، اس کے بعد وہ ویلڈ نہیں رہے گا۔

      ایسے پائیں چھوٹ
      اس آفر کا فائدہ اٹھانے کے لئے آپ کو گو فرسٹ ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر جانا ہوگا۔ آپ کو سرچ پیج پر پرومو کوڈ سیکشن میں پرومو کوڈ GOVACCI ڈالنا ہوگا۔ پھر آپ کو ٹکٹ کے لئے آفر نظر آجائے گا، جس میں لکھا ہوگا کہ ڈومیسٹک فلائٹ بک کرنے پر پائیں 20 فیصد کی چھوٹ۔

      کورونا کا نیا ویرینٹ ڈیلٹا سے 3 گنا زیادہ متعددی
      ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسیز تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کا اومیکرون ویرینٹ ڈیلٹا سے تین گنا زیادہ پھیلتا ہے۔ ایسے میں ریاستوں کو اور زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ سینٹرل ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام ریاستوں کو مکتوب لکھا ہے جس میں انہوں نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: