ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندستان نے 1.5ارب کورونا ویکسین ڈوز خریدنے کے لئے کی پیشگی بکنگ، دنیا میں تیسرے نمبر پر

وال اسٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق، کووڈ۔ 19 ویکسین ڈوز خریداری کی عہدبستگی کے معاملے میں ہندستان تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندستان سے پہلے امریکہ اور یوروپی یونین کا نمبر ہے۔

  • Share this:
ہندستان نے 1.5ارب کورونا ویکسین ڈوز خریدنے کے لئے کی پیشگی بکنگ، دنیا میں تیسرے نمبر پر
ہندستان نے 1.5ارب کورونا ویکسین ڈوز خریدنے کے لئے کی پیشگی بکنگ

واشنگٹن۔ ہندستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں جاری کورونا ویکسین (Coronavirus Vaccine) کی تحقیق اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ ماڈرنی اور فائزر نے تو ویکسین ٹرائل پورے ہونے کا دعویٰ بھی کر دیا ہے اور ویکیسن کو 95 فیصد تک محفوظ بھی بتایا ہے۔ کئی کمپنیوں نے ٹرائل میں اچھے نتائج کو دیکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کر دیا ہے تو بڑے ملکوں کے بیچ ان کی خرید اور سودوں کو لے کر ہوڑ مچ گئی ہے۔ ایسے میں ہندستان نے بھی 150 کروڑ سے زیادہ ڈوز خریدنے کے لئے پیشگی بکنگ کرا دی ہے۔


وال اسٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق، کووڈ۔ 19 ویکسین ڈوز خریداری کی عہدبستگی کے معاملے میں ہندستان تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندستان سے پہلے امریکہ اور یوروپی یونین کا نمبر ہے۔ یہ رپورٹ ڈیوک یونیورسیٹی کے لانچ اور اسکیل اسپیڈومیٹر انیشیٹیو پر مبنی ہے جو کم آمدنی کے طبقے والے ملکوں میں ہیلتھ انوویشن کی پہنچ میں رکاوٹ بننے والی وجوہات کا مطالعہ کر رہا ہے۔ ' لانچ اور اسکیل اسپیڈومیٹر انیشیٹیو ' کے مطابق، 'کووڈ-19 ویکسین ایڈوانس مارکیٹ کمٹمنٹس' کے معاملے میں ہندستان تیسرے نمبر پر ہے اور اس سے آگے امریکہ اور یوروپی یونین ہی ہیں۔




امریکہ ہے سب سے آگے

ہندستان 1.5 ارب سے زیادہ ڈوز خریدنے کی تصدیق کر چکا ہے جو کہ یوروپی یونین کی 1.2 ارب ڈوز اور امریکہ کی 1 ارب ڈوز سے زیادہ ہے۔ لیکن امریکہ اور یوروپی یونین اپنی ممکنہ خوراک خرید کے سبب آگے ہیں۔ امریکہ نے  1.5 ارب سے زیادہ ممکنہ ڈوز خریدنے کے لئے دستخط کئے ہیں۔ وہیں، یوروپی یونین نے 76 کروڑ سے زیادہ ممکنہ ڈوز خریدنے کے لئے دستخط کئے ہیں۔ امریکہ 1.5 ارب ممکنہ ڈوز خرید اور 1 ارب ڈوز کی بکنگ کے ساتھ تقریبا 2.6 ارب ڈوز کے لئے دستخط کر چکا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا کا سب سے طاقتور ملک اپنی پوری آبادی کا ایک سے زیادہ بار ٹیکہ کاری کر سکتا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 19, 2020 01:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading