ہوم » نیوز » وطن نامہ

حکومت نے مذہبی مقامات ، ہوٹل ، مالس اور آفس کیلئے جاری کی نئی گائیڈ لائن ، دی یہ بڑی ہدایت

ملک بھر میں مسلسل کورونا وائرس (Coronavirus) کے معاملات بڑھتے ہی جارہے ہیں ۔ ایسے میں حکومت نے مذہبی مقامات ، ہوٹل اور آفس کیلئے نئی گائیڈ لائن (Guidelines) جاری کی ہے ۔

  • Share this:
حکومت نے مذہبی مقامات ، ہوٹل ، مالس اور آفس کیلئے جاری کی نئی گائیڈ لائن ، دی یہ بڑی ہدایت
ملک بھر میں مسلسل کورونا وائرس (Coronavirus) کے معاملات بڑھتے ہی جارہے ہیں ۔ ایسے میں حکومت نے مذہبی مقامات ، ہوٹل اور آفس کیلئے نئی گائیڈ لائن (Guidelines) جاری کی ہے ۔

کورونا وائرس وبا سے بچاو کیلئے حکومت نے مذہبی مقامات ، ہوٹل ، ریسٹورینٹ ، شاپنگ مال اور آفس کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے ، جس کے تحت فیس ماسک ، ہینڈ واش یا سینیٹائزر کا استعمال کرنا ضرور ہے ۔ اس کے ساتھ ہی تھوکنے پر پوری طرح سے پابندی ہے ۔ اس سے پہلے مرکزی حکومت نے اپنے ملازمین کے دفتر آنے کے سلسلہ میں گائیڈ لائن جاری کی تھی ۔ سرکاری دفاتر میں کورونا مثبت معاملات مسلسل بڑھنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا تھا ۔


مذہبی مقامات کیلئے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے حکومت نے کہا ہے کہ ہم ان لاک ون کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ہمیں کووڈ 19 سے بچاو کیلئے اپنے رویہ میں کچھ چیزوں کو شامل کرنا چاہئے ۔ جیسے چہرہ کو چھپانے کیلئے فیس ماسک کا استعمال ، سماجی دوری پر عمل کرنا اور صابن و سینیٹائزر سے ہاتھ دھونا وغیرہ ۔


مذہبی مقامات پر لوگوں کو ماننے ہوں گے یہ ضابطے


جوتا یا چپل کو اپنی گاڑی یا باہر ہی نکالنا ہوگا ۔

داخل ہونے سے پہلے ہاتھ اور پاوں کو صابن سے اچھی طرح دھونا ہوگا ۔

سماجی دوری کے ضابطے کے مطابق ہی بیٹھنا ہوگا ۔

مورتی ، دیو مجسمہ اور کتابوں کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

گروپ میں بھکتی گیت گانے سے گریز کرنا ہوگا ۔



آفس میں ماننے ہوں گے یہ ضابطے

اگر کسی افسر یا ملازم کا گھر کنٹینمنٹ زون میں ہے ، تو انہیں اپنے افسران اور دفتر کو اس کی جانکاری دینی ہوگی اور گھر سے ہی کام کرنا ہوگا ۔

اگر اسٹاف یا ڈرائیور کنٹینمنٹ زون میں رہ رہے ہیں ، تو انہیں ڈرائیو کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

ڈرائیوروں کو سماجی دوری سمیت دیگر ضابطے پر عمل کرنا ہوگا ۔

فرنٹ لائن ورک سے گریز کیا جائے اور زیادہ رسک والے ملازمین سماجی دوری سمیت خاص احتیاط برتیں ۔

اضافی لوگوں کو دفتر نہ بلایا جائے اور جو لوگ آتے ہیں ، ان کا مقامی پاس جاری کیا جائے اور ان کی اسکریننگ کی جائے ۔

آفس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ہی میٹنگ کی جائے ۔

ویلیٹ پارکنگ ۔

لفٹ میں ایک مرتبہ میں محدود لوگ جائیں ۔

تھوڑی تھوڑی دیر میں یا جب بھی واش روم جائیں تو ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھوئیں ۔

سامانوں کی سپلائی کے وقت خاص احتیاط برتیں ۔

دکان ، اسٹال یا کیفیٹیریا میں سماجی دوری کے ضابطہ پر عمل کریں ۔

کیفیٹیریا میں سماجی دوری کے حساب سے ہی بیٹھنے کا بندوبست کیا جائے ۔

دکان ، اسٹال یا کیفیٹیریا کے ملازمین اور ویٹروں کیلئے منہ اور ناک کو ڈھکنا لازمی ہوگا ۔

کیفیٹیریا ، کینٹین ، ڈائننگ ہال اور کچن میں بھی سماجی دوری کے ضابطے پر عمل کرنا ہوگا ۔

شاپنگ مالس کیلئے نئے ضابطے

فرنٹ لائن ورک سے گریز کیا جائے اور زیادہ رسک والے ملازمین سماجی دوری سمیت خاص احتیاط برتیں ۔

ویلیٹ پارکنگ ۔

دکان ، اسٹال یا کیفیٹیریا میں سماجی دوری کے ضابطہ پر عمل کریں ۔

سامانوں کی سپلائی اور ڈیلیوری کے وقت خاص احتیاط برتیں ۔

مالس میں سماجی دوری کے ضابطے پر عمل کرنے کیلئے انتظامیہ اضافی لوگوں کو تعینات کرے ۔

مالس کے اسٹاف اور ہوم ڈیلیوری کرنے والے ملازمین کی تھرمل اسکریننگ کی جائے ۔

مالس کے اندر دکانداروں کو سماجی دوری اور صارفین کی تعداد سے متعلق گائیڈ لائن پر عمل کرنا ہوگا ۔

ایک وقت میں محدود لوگ ہی لفٹ کا استعمال کریں ۔ کم سے کم ایک دوسرے شخص کے درمیان ایک قدم کی دوری ہو ۔

فوڈ کورٹ اور ریستوراں سختی سے ضابطے پر عمل کریں ۔

فی الحال سنیمال ہال اور گیمنگ ایریا بند رہے گا ۔
First published: Jun 12, 2020 08:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading