ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

کوروناوائرس کو شکست دینے کے لیے حکومت ہندکی پہل: آروگیہ سیتوایپ کریگا آپ کی مدد

حکومت کا مقصد اس ایپ کے ذریعے عوام کی مدد کرنا ہے تاکہ انہیں اس پتہ کا چل سکے کہ آیا وہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں یا نہیں۔

  • Share this:
کوروناوائرس کو شکست دینے کے لیے حکومت ہندکی پہل: آروگیہ سیتوایپ کریگا آپ کی مدد
ہ آروگیہ سیتو ایپ کورونا وائرس سے کیسے بچیں اس کے بارے میں بھی اہم معلومات فراہم کرتاہے

نئی دہلی: حکومت ہند کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ اب حکومت نے COVID-19 کو ٹریک کرنے کے لئے آروگیہ سیتو نامی ایک ایپ متعارف کروایاہے۔ حکومت کا مقصد اس ایپ کے ذریعے عوام کی مدد کرنا ہے تاکہ انہیں اس پتہ کا چل سکے کہ آیا وہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں یا نہیں۔ صارفین کے اسمارٹ فون کا لوکیشن ڈیٹا اور بلوٹوتھ استعمال کرکے انفیکشن کا پتہ لگا سکتے ہیں۔


کس طرح کام کرتاے آورگیہ سیتو؟


آروگیہ سیتو ایپ آپ کے اسمارٹ فون کے لوکیشن ڈیٹا اور بلوٹوتھ سے پتہ لگائے گا کہ آیا آپ کورونا متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں یا نہیں۔ مقام کا ڈیٹا اس بات کا تعین کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا کہ اصل میں وہ شخص کہاں ہے اور بلوٹوتھ آپ کو بتائے گا کہ آیا آپ متاثرہ شخص سے 6 فٹ سے فاصلے پر کھڑے ہیں یا نہیں ۔


 ایپ میں ایک چیٹ بوٹ شامل کیاگیاہے جو کورونا وائرس سے متعلق آپ کے بنیادی سوالات کے جوابات دیتا ہے

ایپ میں ایک چیٹ بوٹ شامل کیاگیاہے جو کورونا وائرس سے متعلق آپ کے بنیادی سوالات کے جوابات دیتا ہے


اس کے علاوہ آروگیہ سیتو ایپ کورونا وائرس سے کیسے بچیں اس کے بارے میں بھی اہم معلومات فراہم کرتاہے۔ اگر آپ کوویڈ ۔19 سے متاثر ہیں یا کسی متاثرہ شخص سے رابطے میں ہیں تو ایپ آپ کے ڈیٹا کو حکومت کے ساتھ شیئر کرتی ہے۔تاہم ، ایپ کی رازداری کی پالیسی میں یہ شامل کیا گیا ہے کہ صارفین کا کسی بھی ڈیٹا تیسری پارٹی کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاتا ہے۔

ایپ میں ایک چیٹ بوٹ شامل کیاگیاہے جو کورونا وائرس سے متعلق آپ کے بنیادی سوالات کے جوابات دیتا ہے اور یہ طے کرتا ہے کہ آیا آپ کے اندر علامات ظاہر ہورہی ہے یا نہیں۔ اس ایپ میں آپ کو ہندوستان کی ہر ریاست کا ہیلپ لائن نمبر بھی دستیاب رہے گا ۔اس ایپ کو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ آپ اسے ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ یہ 11 زبانوں میں کام کرتاہے۔۔
First published: Apr 02, 2020 10:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading