ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں اَن لاک کا عمل شروع، 18اضلاع میں لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

ریاستی سرکار نے ریاست میں لاک ڈاؤن میں رعایت دینے کا بڑ افیصلہ سنایاہے۔ گذشتہ رات جاری بیان میں کہا گیا کہ ریاست میں پیر سے لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر چھوٹ ملے گی۔

  • Share this:

مہاراشٹر سرکار نے ریاست میں لاک ڈاؤن میں رعایت دینے کا بڑ افیصلہ سنایاہے۔ گذشتہ رات جاری بیان میں کہا گیا کہ ریاست میں پیر سے لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر چھوٹ ملے گی۔ کورونا پوزیٹیویٹی شرح اور اسپتالوں میں آکسیجن بیڈ کی دستیابی کودیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں رعایت دی جائےگی۔ مہاراشٹر میں اٹھارہ ایسے اضلاع ہیں جہاں کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ وہاں سے لاک داؤن جیسی پابندیاں ہٹالی جائیں گی۔ سی ایم ادھوٹھاکرے (Uddhav Thackeray) کے اعلان کے مطابق، مہاراشٹر میں اَن لاک کا عمل پانچ مرحلوں میں ہوگا۔ یعنی پانچ مرحلوں میں ریاست میں لاک ڈاؤن ہٹایا جائےگا۔ حالانکہ ممبئی کو ابھی رعایت کے لیے مزید انتظار کرنا پڑےگا۔ ممبئی میں ان لاک پر فیصلہ پندرہ جون کے بعد لیاجائےگا۔


مہاراشٹر میں کورونا معاملوں میں کمی کا سلسلہ جاری۔ چوبیس گھنٹوں میں چودہ ہزار ایک سو باون افراد میں وائرس کی ہوئی تشخیص۔ دو سو نوے افراد کی وائرس سے ہوئی موت۔ جبکہ اسی دوران بیس ہزار آٹھ سو باون افراد کوکیا گیاڈسچارج۔ ریاست میں فی الحال ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک لاکھ چھیانوے ہزار سے زیادہ ہے۔


ملک میں اب کورونا سے ہونے والی اموات میں بھی کمی درج کی جا رہی ہے۔۔۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے دو ہزار سات سو تیرہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔پچھلے ایک مہینے میں یہ سب سے کم اموات ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایک لاکھ بتیس ہزار تین سو چونسٹھ نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔۔جبکہ اسی عرصے میں کورونا سے دو لاکھ سات ہزار اکہتر افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔۔ملک میں کورونا کے سولہ لاکھ پینتیس ہزار نو سو تریپن ایکٹو معاملے ہیں۔حکومت کی طرف کی جاری کردہ کورونا گائڈ لائنس پر سختی کے ساتھ عمل کرتے ہوئے ہم کورونا کو مات دینے میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے۔۔کورونا سے لڑائی میں ٹیکہ کاری کے عمل میں تیزی اختیار کی جا رہی ہے۔ اب تک بائس کروڑ اکتالیس لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jun 05, 2021 04:58 PM IST