نئی دہلی: کورونا وائرس کی وبا ءکے اس بحران میں ، حکومت نے ایک بہت بڑا فیصلہ لیا ہے۔ جس سے عام ٹیکس دہندگان اور تاجروں کو راحت ملے گی۔ وزارت خزانہ نے فوری طور پر 5 لاکھ روپے تک کے ٹیکس کی ریٹرنس جاری کرنے کا اعلان کیاہے۔ اس فیصلے سے 14 لاکھ ٹیکس دہندگان کو فائدہ ہوگا۔ وزارت خزانہ نے جی ایس ٹی اور کسٹم کے ٹیکس ، ریٹرنس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔ اس سے 1 لاکھ تاجروں اور ایم ایس ایم ای یعنی چھوٹی صنعتوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ حکومت 18 ہزار کروڑ روپے کی کل رقم ریٹرنس کے ذریعہ واپس کریگی۔
انکم ٹیکس ریٹرنس کی اجرائی ، بلس اور اخراجات دیگر شواہدکی ای ۔ فائلنگ کے ذریعہ جمع کروانا ہوتاہے۔ اس کے بعد انکم ٹیکس کی واپسی میں تقریباً 2 سے 3 ماہ کا وقت درکار ہوتاہے۔ تاہم ، کئی بار ، یہ صرف 15 دن میں بھی جمع کیے جاسکتے ہیں۔ انکم ٹیکس اور اخراجات سے متعلق شواہد کی تصدیق کے بعد ہی رقم کی واپسی کی کارروائی شروع ہوتی ہے۔ انکم ٹیکس کی ریٹرنس کے متعلق تمام تفصیلات انکم ٹیکس ای فائلنگ پورٹل اور این ایس ڈی ایل کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔ ٹیکس دہندگان کو اپنا پان نمبر اور یوم پیدائش داخل کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ لوگوں کوراحت دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے کہ کوئی بھی بینک 31 مئی تک کسی بھی کسان کو قرضوں وغیرہ کے معاملے میں نوٹس جاری نہ کریں ۔
ہم آپ کو بتادیں کہ محکمہ انکم ٹیکس ، یکم مارچ 2019 سے صرف بینک اکاؤنٹس ہی انکم ریٹرنس کی رقم کو متنقل کررہاہے۔ اس رقم کی واپسی صرف ایسے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوگی جوپان کارڈ سے منسلک ہے اور جن کے انکم ٹیکس کی ای فائلنگ کی تصدیق www.incometaxefiling.gov.in پر ہوچکی ہے۔
انکم ٹیکس ای فائلنگ پورٹل سے حاصل کریں جانکاری
مرحلہ 1۔سب سے پہلے ، انکم ٹیکس www.incometaxefiling.gov.in پر جائیں۔
مرحلہ 2۔ اس کے بعد ،یوزر آئی ڈی ، پاس ورڈ ، تاریخ پیدائش اور کیپچا کوڈ درج کریں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔
مرحلہ 3۔ اب 'ویو ریٹرن / فارم' ٹیب پر کلک کریں۔
مرحلہ 4۔ اب آپ کو اپنا ق پان نمبر یہاں داخل کرنا ہے۔ اب ڈراپ ڈاؤن فہرست سے ٹیکس کے اخراجات کے متعلق آپشن کج انتخاب کریں اور یوم پیدائش درج کریں اور سبمٹ کروانے کے بٹن پر کلک کریں۔
مرحلہ 5۔ اب انرولمنٹ نمبر پر کلک کریں اور آپ کو انکم ٹیکس ریٹرن کا اسٹیٹس حاصل کریں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔