ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کورونا وائرس کااثر :ملک کی مساجدمیں جمعہ کے پیش نظراٹھا ئے جارہے یہ بڑے قدم ،کرناٹک نے کی یہ پہل

کورونا وائرس کے پیش نظر کرناٹک کی تمام مسجدوں کیلئے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بنگلورو میں کرناٹک کے امیرشریعت مولانا صغیراحمد رشادی کی صدارت میں امارت شرعیہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

  • Share this:

کورونا وائرس کے پیش نظر کرناٹک کی تمام مسجدوں کیلئے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بنگلورو میں کرناٹک کے امیرشریعت مولانا صغیراحمد رشادی کی صدارت میں امارت شرعیہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں علما کرام، ڈاکٹرس اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئےاہم فیصلے لئے گئے۔ اجلاس کے بعد مسجدوں کیلئے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

نمازجمعہ کے سارے اعمال صرف15منٹ میں مکمل کئےجائیں آنے والے تین جمعہ تک صرف 15میں جمعہ کا خطبہ نمازوغیرہ ادا کئے جائے مسجدوں میں پاکی وصفائی کا خاص خیال رکھا جائےچٹائی،قالین،کارپیٹ کی صفائی کی جانب توجہ دی جائےمسجدوں کے بیت الخلا،استنجا خانے،نالیاں دن میں ایک سے زیادہ مرتبہ صاف کروائے جائیں مصلیوں کوگھرسے ہی وضو بنا کراپنی ٹوپی پہن کرمسجد آنے کی ہدایت دی جائےعمومی تولیہ اور ٹوپیاں مسجدوں سے ہٹائی جائیں سنت اور نفل نمازیں گھروں میں ہی پڑھنے کا اہتمام کیاجائےکورونا وائرس وبا کی علامات پائے جانے والے لوگ اپنے گھروں میں ہی نماز اداکریں

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئےاہم فیصلے لئے گئے۔ اجلاس کے بعد مسجدوں کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئےاہم فیصلے لئے گئے۔ اجلاس کے بعد مسجدوں کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کرناٹک کے امیرشریعت مولانا صغیراحمد رشادی نے تمام ذمہ داران مساجد اور ائمہ کرام،خطبائ کرام کیلئے تحریری طور پرہدایتیں جاری کی ہیں۔ امیرشریعت نےکہاکہ کورونا وائرس وبا سے بچنےکیلئےرجوع الی اللہ ،توبہ واستعفار کی ضرورت ہے وہیں احتیاطی تدابیر بھی بے حد ضروری ہیں۔ مولانا نے کہاکہ اس وبائی مرض کے خلاف جنگ صرف حکومت یا کوئی ایک ادارہ نہیں لڑ سکتا۔ اس میں تمام شہریوں کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا صغیراحمد رشادی نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ اس وبا کی وجہ سےبدحواس اور خوف زدہ نہ ہوں۔ بلکہ بیدار اور محتاط رہیں۔ ملکی اورملی مسائل کے حل کیلئے ملت اسلامیہ موثر رول ادا کرے۔
First published: Mar 18, 2020 02:15 PM IST