ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات میں غیر ممالک سے لوٹے 12افراد سمیت 13لوگوں کو کورونا کی تصدیق ہوئی

گجرات میں کوروناوائرس (کووڈ19)انفیکشن کے آج چھ اور معاملوں کی تصدیق ہونے کے بعد ریاست میں ایسے لوگوں کی تعداد بڑھکر 13ہوگئی ہے۔ ریاست کےنائب وزیراعلی اور وزیر صحت نیتن پٹیل نے بتایا کہ ان میں سے12غیر ملکی لوٹے جو گجراتی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 21, 2020 05:31 PM IST
  • Share this:
گجرات میں غیر ممالک سے لوٹے 12افراد سمیت 13لوگوں کو کورونا کی تصدیق ہوئی
انتھونی فاکی نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ جنوبی افریقہ اور دنیا کے جنوب خطوں میں یہ وائرس اب تیزی سے پھوٹ رہا ہے, ہمارے پاس زیادہ کیسز وہاں سے رپورٹ ہو رہے ہیں جن ممالک میں اس وقت ٹھنڈ ہے۔

گاندھی نگر: گجرات میں کوروناوائرس (کووڈ19)انفیکشن کے آج چھ اور معاملوں کی تصدیق ہونے کے بعد ریاست میں ایسے لوگوں کی تعداد بڑھکر 13ہوگئی ہے۔ ریاست کےنائب وزیراعلی اور وزیر صحت نیتن پٹیل نے بتایا کہ ان میں سے12غیر ملکی لوٹے جو گجراتی ہیں۔ سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں،تین تین سورت اور وڈوردرا میں اور ایک ایک راج کوٹ اور گاندھی بگر میں ہے۔وزیراعلی وجے روپانی نے کہاکہ ریاست میں کورونا پھیلنے کےلحاظ سے مرحلہ دو اور مرحلہ تین کے درمیان کی صورت حال میں ہے۔انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور ہر طرح سے احتیاط برتنےکی کوشش کریں ۔

دوسری جانب ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلنے پر روک کےلئے 31مارچ تک ریستراں میں کھانے اور غیر ضروری دکانوں و بند کرنے سمیت کئی اعلان بھی کئےہیں۔سبھی پارک وغیرہ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

پہلی بار 19مارچ کو دو معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی اور کل پانچ اور آج سب تک چھ معاملے اور ملے ہیں۔ وبامیں مبتلا پائےگئے لوگوں کے رابطے میں آئے لوگوں کو الگ تھلگ کرکے ان کی نگرانی کی جارہی ہے۔ اس دوران کورونا کے پھیلاؤ پر روک کےلئے احمدآباد شہر میں بھی دفہ 144یعنی چار سے زیادہ لوگوں کے ایک مقام پر جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔پولیس ڈپٹی کمشنر آشیش بھاٹیا نے یہ اطلاع دی۔اس سے پہلے بھاونگر،راج کوٹ،سورت وڈودرا میں بھی ایسا کیاگیا ہے۔

First published: Mar 21, 2020 11:30 AM IST