ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کووڈ۔19: لاک ڈاؤن کے درمیان خاتون کو ایمبولینس میں شروع ہوگیا دردزہ، بچے کو ایسے دیا جنم

یہ معاملہ سورت کے اڈاجن علاقے کا ہے۔ خاتون کے گھر والوں نے اسے اسپتال لے جانے کیلئے ایمبولینس بلائی لیکن دردزہ سے پریشان خاتون اسپتال بھی نہیں پہنچ پائی اور ایمبولینس میں ہی ڈلیوری کرانی پڑی۔ جہاں خاتون نے ایک صحت یاب بچے کو جنم دیا۔

  • Share this:
کووڈ۔19: لاک ڈاؤن کے درمیان خاتون کو ایمبولینس میں شروع ہوگیا دردزہ، بچے کو ایسے دیا جنم
ڈیمو تصویر: ایمبولینس

کوروناوائرس (covid-19) کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن (Lockdown ) نافذ ہے۔ ایمرجنسی خدمات کو چھوڑ کر سب بند ہے۔ اس درمیان گجرات کے سورت میں ایک حاملہ خاتون مصیبت میں پھنس گئ۔ بتادیں کہ منگل کو لاک ڈاؤن کے دوران ہی اسے دردر زہ شروع ہوگیا۔


یہ معاملہ سورت کے اڈاجن علاقے کا ہے۔ خاتون کے گھر والوں نے اسے اسپتال لے جانے کیلئے ایمبولینس بلائی لیکن دردزہ سے پریشان خاتون اسپتال بھی نہیں پہنچ پائی اور ایمبولینس میں ہی ڈلیوری کرانی پڑی۔ جہاں خاتون نے ایک صحت یاب بچے کو جنم دیا۔


لاک ڈاؤن کے درمیان گجرات کے سورت میں ایک خاتون نے 108 ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیا۔ خاتون کو 108 ایمبولینس کے EMT  پیرامیڈیکل اسٹاف اس کے گھر سے اسپتال لے جانے کیلئے نکلے ہی تھے مگر خاتون کو دردزہ شروع ہوگیا۔ ایمبولینس اسٹاف کو لگا کہ کچھ دیر میں ایمبولینس پہنچ جائے گی لیکن ایمبولینس میں حاملہ خاتون کی تکلیف بڑھتی گئی۔


خاتون کو دردزہ حد سے زیادہ ہو ا تو ایمبولینس اسٹاف منہر راٹھوا نے  گاڑی کو سڑک کنارے کھڑا کرنے کو کہا۔  اس کےبعد ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈلیوری ہوئی۔ خاتون ایمبولینس میں بچے صحت یاب اور درس بچے کو جنم دیا۔ وہیں بچہ اور ماں دونوں صحت یاب ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Apr 08, 2020 06:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading