ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ریپ کیس میں سزا کاٹ رہے رام رحیم کورونا پازیٹو، گروگرام میدانتا میں چل رہا ہے علاج

روہتک کی سناریا جیل میں ریل اور قتل معاملے کی سزا کاٹ رہے ڈیرا سچا سودا سربراہ رام رحیم کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔

  • Share this:
ریپ کیس میں سزا کاٹ رہے رام رحیم کورونا پازیٹو، گروگرام میدانتا میں چل رہا ہے علاج
روہتک کی سناریا جیل میں ریل اور قتل معاملے کی سزا کاٹ رہے ڈیرا سچا سودا سربراہ رام رحیم کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔

روہتک کی سناریا جیل میں ریل اور قتل معاملے کی سزا کاٹ رہے ڈیرا سچا سودا سربراہ رام رحیم کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ فی الحال میدانتا کے کورونا وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اتوار کی دوپہر بارہ بچے سناریا جیل سے اسے میدانتا اسپتال لایا گیا تھا۔ گرمیت رام رحیم سناریا جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔ رام رحیم نے گزشتہ دنوں طبیعت خراب کا حوالہ دیا تھا۔ اس کے بعد اسے پی جی آئی روہتک میں داخل کرایا گیا تھا۔ پی جی آئی کے ڈاکٹرس کے مشورے Consultation کے بعد ہی رام رحیم کو آج ہی میدانتا میں لایا گیا جہاں پر جانچ کے بعد کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔


دراصل تین جون کو خبر سامنے آئی تھی کہ روہتک ضلع کی سناریا جیل میں بند گرمیت رام رحیم سنگھ کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ اس کے بعد پی جی آئی روہتک (PGI Rohtak) میں داخل کرایا گیا۔ رام رحیم کو پیٹ میں درد کی شکایت تھی۔ جمعرات کی صبح تقریبا سات بجے رام رحیم کو سخٹ سکیورٹی کے بیچ جیل سے پی جی آئی لایا گیا۔ پھر اسے گروگرام میدانتا اسپتال میں شفٹ کیا گیا۔


اس سے پہلے بارہ مئی کو بھی بلڈ پریشن کی مشکل کی وجہ سے رام رحیم نکو روہتک پی جی آئی لایا گیا تھا لیکن انہوں نے کووڈ جان کرانے سے منع کر دیا تھا۔ پی جی آئی میں رام رحیم کا سی ٹی اسکین کیا گیا ، پیٹ اور دل کی جانچ بھی کی گئی تھی۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jun 06, 2021 04:43 PM IST