ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شادی کے 7 سال بعد پیدا ہوا بچہ، ماں نکلی کوروناوائرس پازیٹو اور پھر۔۔۔۔۔

سات سال بعد ہوئے بچے کے جنم سے جہاں کنبے میں خوشی کا ماحول تھا وہیں خاتون کی کورونا وائرس پازیٹو (Coronavirus Positive) رپورٹ نے سب کو دکھی کردیا۔ دراصل جس خاتون نے بچے کو جنم دیا اس کی رپورٹ کو رونا پازیٹو آئی ہے۔

  • Share this:
شادی کے 7 سال بعد پیدا ہوا بچہ، ماں نکلی کوروناوائرس پازیٹو اور پھر۔۔۔۔۔
علامتی تصویر

ہریانہ کے گرو گرام (Gurugram)  ضلعے میں ایک خاتون نے شادی (Marriage) کے 7سال بعد ایک بچے کو جنم (Birth) دیا۔ سات سال بعد ہوئے بچے کے جنم سے جہاں کنبے میں خوشی کا ماحول تھا وہیں خاتون کی کورونا وائرس پازیٹو (Coronavirus Positive) رپورٹ نے سب کو دکھی کردیا۔ دراصل جس خاتون نے بچے کو جنم دیا اس کی رپورٹ کو رونا پازیٹو آئی ہے۔ بتا دیں کہ کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون نے سیکٹر 31 میں واقع پالی کلینک میں جمعرات کو کو لڑکے کو جنم دیا۔ خاتون گاؤں دولت آباد کی رہنے والی ہے۔ ڈاکٹر نے سیزیرین ڈیلیوری کرائی فی الحال دونوں صحتیاب ہیں۔ اسپتال انتظامیہ اب نوزائیدہ بچے کا بھی کورونا  وائرس ٹیسٹ (coronavirus test)کر ائے گی۔‌


پولی کلینک انچارج ڈاکٹر نینا گٹھوال نے بتایا کہ خاتون کو شادی کے ساتھ سال بعد پہلا بچہ پیدا (Birth) ہوا ہے۔ پولی کلینک میں کچھ دن پہلے سیزیرین ڈیلیوری کرانے کے لیے آپریشن تھیٹر تیار کیا گیا تھا۔ یہاں کورونا پازیٹیو خاتون کی پہلی ڈلیوری کیلئےسہولیات تیار کی گئی تھی۔

گروگرام میں کورونا وائرس (Coronavirus) مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس سلسلے میں  جمعرات کے روز زیادہ سے زیادہ 68 کورونا سے متاثرہ مریض سامنے آئے۔ جبکہ 1 مریض کی موت بھی ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی اب ضلع میں مریضوں کی مجموعی تعداد 405 ہوگئی ہے ، جبکہ انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ، ضلع میں کورونا سے اموات کی تعداد بھی 3 ہوگئی ہے۔


ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) متاثرین کی تعداد ہرروز بڑھنے کی وجہ سے اس وبا کی خطرناک شکل بڑھتی جارہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ریکارڈ 7466 نئے معاملے سامنے آنےسے مریضوں کی کُل تعداد 1,65,799 پر پہنچ گئی ہے اور اس مدت میں 175 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثر 3414 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی کل تعداد 71,106 ہوگئی ہے۔
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کئےگئے اعدادو شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک اس سے 1,65,799 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4706 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ملک میں فی الحال کورونا کے کل 89987 فعال معاملے ہیں۔ملک میں بدھ کو اور منگل کو نئے معاملوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔بدھ کو 6387 اور منگل کو 6535 نئے معاملے سامنے آئے تھے اس کے بعد دو دن سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔
First published: May 29, 2020 12:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading