COVID-19 ویکسین لینے کے بعد ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج کو ہوا کورونا وائرس
انل وج نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں کووڈ 19 جانچ میں کورونا پازیٹیو پایا گیا ہوں ۔ میں سول اسپتال امبالہ کینٹ میں بھرتی ہوں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 05, 2020 12:12 PM IST

COVID-19 ویکسین لینے کے بعد ہریانہ کے وزیر انل وج کو ہوا کورونا وائرس
ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ اس کے بارے میں انہوں نے خود ہی جانکاری دی ہے ۔ انل وج نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں کووڈ 19 جانچ میں کورونا پازیٹیو پایا گیا ہوں ۔ میں سول اسپتال امبالہ کینٹ میں بھرتی ہوں ۔ یہیں پر میرا علاج چل رہا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سبھی جو میرے رابطے میں آئے ہیں ، وہ خود کورونا جانچ کروالیں ۔
دراصل گزشتہ 20 نومبر کو دیسی ویکسین کے تیسرے مرحلہ کا پہلا ٹیکہ انل وج کو لگایا گیا تھا ۔ انہیں امبالہ کینٹ کے سول اسپتال میں یہ ٹیکہ لگایا گیا تھا ۔ پی جی آئی روہتک کی ٹیم کی نگرانی میں ہی وزیر داخلہ نے ویکسین کا ٹیکہ لگایا تھا ۔ اس کے بعد آدھے گھنٹے تک نگرانی میں رکھا گیا تھا ۔ اس سے پہلے روہتک پی جی آئی کی ٹیم نے انل وج کا نمونہ لیا تھا ۔
I have been tested Corona positive. I am admitted in Civil Hospital Ambala Cantt. All those who have come in close contact to me are advised to get themselves tested for corona.
— ANIL VIJ MINISTER HARYANA (@anilvijminister) December 5, 2020
خیال رہے کہ بھارت بایوٹیک ، آئی سی ایم آر کے ساتھ مل کر کوویکسین تیار کررہی ہے ۔ پی جی آئی روہتک ملک کے ان تین سینٹروں میں سے ایک ہے ، جہاں تیسرے مرحلہ میں 200 رضاکاروں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی ۔