ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2،744 ہوئی

چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 2،744 ہو گئی ہے اور 80 ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہیں ۔

  • Share this:
چین میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2،744 ہوئی
چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 2،744 ہو گئی ہے اور 80 ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہیں ۔

چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 2،744 ہو گئی ہے اور 80 ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہیں۔ چین کی کمیٹی برائے صحت کے مطابق ملک کے 31 صوبوں کے مختلف اسپتالوں میں داخل 32،495 لوگوں کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس مہلک وائرس سے 29 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اس 433 نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔

چین کے شہر ووہان میں پہلی بار نمودار ہونے والے خطرناک وائرس سے اب تک 27 سو سے زائد ہلاکتیں اور80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

اس وائرس کو پہلے عارضی طور پر 2019 نوول کورونا یا این کوو اور اب کوِوڈ 19 کا آفیشل نام دیا گیا ہے، کے بارے میں سب سے پہلے عالمی ادارہ صحت نے 31 دسمبر کو بتایا تھا اور جب سے اس کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے تاکہ اس کی روک تھام کے لیے مربوط اقدامات کیے جاسکیں۔

چین کے سائنسدانوں نے اسے وائرس کے ایک خاندان کورونا وائرسز سے جوڑا ہے جس میں 2000 کی دہائی کا خطرناک سارس وائرس بھی شامل ہے۔

چین کی جانب سے اس کے پھیلاﺅ کے حوالے سے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کی خصوصی کمیٹی نے جنوری کے آخری ہفتے میں اسے عالمی سطح پر عوامی ایمرجنسی قرار دیا۔

عموماً اس طرح کا وائرس جانوروں میں پایا جاتا ہے جن میں مویشی، پالتو جانور، جنگلی حیات جیسے چمگادڑ میں دریافت ہوتا ہے اور جب یہ انسانوں میں منتقل ہوتا ہے تو بخار، سانس کے نظام کے امراض اور پھیپھڑوں میں ورم کا باعث بنتا ہے۔
ووہان ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد آبادی کا شہر ہے اور اس مارکیٹ میں مچھلیوں کے ساتھ ساتھ دیگر جانوروں جیسے چمگادڑ اور سانپ کا گوشت بھی فروخت کیا جاتا ہے اور وائرس سامنے آنے کے بعد اس مارکیٹ کو یکم جنوری کو بند کردیا گیا تھا۔
First published: Feb 27, 2020 04:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading