پہلے مرحلہ میں تین کروڑ لوگوں کو مفت میں ملے گی کورونا ویکسین ، وزیر صحت کا بڑا بیان
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے کل 116 اضلاع میں 259 مقامات پر آج کورونا ویکسین کا ڈرائی رن کررہی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 02, 2021 01:46 PM IST

بڑی خبر! ملک بھر میں سبھی کیلئے مفت ہوگی کورونا ویکسین ، وزارت صحت نے کیا بڑا اعلان
ہندوستان میں کورونا ویکسین کو لے کر تیاریاں تیز کردی گئی ہیں ۔ کورونا ویکسین کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج ملک بھر میں ویکسین ڈرائی رن کیا جارہا ہے ۔ اس خاص موقع پر صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے پہلے مرحلہ میں ملک بھر کے ضرورت مند لوگوں کو مفت میں ویکسین دی جائے گی ، جن میں ایک کروڑ ہیلتھ کیئر اور دو کروڑ فرنٹ لائن ورکرس شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ترجیحات والے دیگر 27 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائے جانے کا پروسیس جولائی تک تیار کرلیا جائے گا۔
اس سے پہلے کورونا ویکسین کے ڈرائی رن کا جائزہ لینے کیلئے دہلی میں واقع جی ٹی بی اسپتال پہنچے مرکزی وزیر سے جب پوچھا گیا کہ کیا دہلی کی طرح دیگر ریاستوں کے لوگوں کو کورونا کی ویکسین مفت میں ملے گی یا پھر انہں پیسے ادا کرنے پڑیں گے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہلی ہی نہیں پورے ملک میں کورونا ویکسین مفت میں لگائی جائے گی ۔
In 1st phase of #COVID19Vaccination free #vaccine shall be provided across the nation to most prioritised beneficiaries that incl 1 crore healthcare & 2 crore frontline workers
Details of how further 27 cr priority beneficiaries are to be vaccinated until July are being finalised pic.twitter.com/K7NrzGrgk3
— Dr Harsh Vardhan (@drharshvardhan) January 2, 2021
خیال رہے کہ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے کل 116 اضلاع میں 259 مقامات پر آج کورونا ویکسین کا ڈرائی رن کررہی ہے ۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے خود دہلی کے جی ٹی بی اسپتال جاکر ویکسین کے ڈرائی رن کا جائزہ لیا ۔
#WATCH | Not just in Delhi, it will be free across the country: Union Health Minister Dr Harsh Vardhan on being asked if COVID-19 vaccine will be provided free of cost pic.twitter.com/xuN7gmiF8S
— ANI (@ANI) January 2, 2021
I appeal to people not to pay heed to rumours. Ensuring safety & efficacy of vaccine is our priority. Different kinds of rumours were spread during polio immunisation but people took the vaccine & India is now polio-free: Union Health Minister Harsh Vardhan on COVID-19 vaccine pic.twitter.com/Ig1fThd0Gc
— ANI (@ANI) January 2, 2021
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ گزشتہ مرتبہ ہم نے چار ریاستوں میں ڈرائی رن چلایا تھا ۔ پچھلی مرتبہ ڈرائی رن کے بعد ہم نے اپنی گائیڈ لائنس میں تھوڑی بہتری کی ہے ۔ آج سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ڈرائی رن کررہے ہیں ۔ سب کچھ ویسے ہی کیا جارہا ہے جیسے ویکسینیشن کے دوران کیا جائے گا ۔ صرف ایک اصلی ٹیکہ کو چھوڑ کر، سبھی چیزوں کی جانچ کی جارہی ہے ۔ لوگ کمرے میں کیسے انتظار کریں گے ۔ نیز کوڈ ایپ میں ڈیٹا کیسے درج کیا جائے گا ۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ سبھی ٹیکہ کاری افسران کا ایک خاص ضابطہ ہے اور اس کو ایک دو تین چار کے طور پر شمار کیا جائے گا ۔ ہم نے دو ہزار سے زیادہ ماسٹر ٹرینروں کو ٹریننگ دی ہے ۔