اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کورونا نے بڑھائی فکر، چین سمیت ان 6ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے RT-PCRٹیسٹ کرانا لازمی

    مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا ہے جب ایک دن پہلے بدھ کو وزارت صحت کے ذرائع نے کہا تھا کہ اگلے 40 دن اہم ہیں کیونکہ جنوری میں ہندوستان میں کووڈ 19 کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      کورونا کے خطرے کے درمیان مرکزی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ یکم جنوری 2023 سے چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور تھائی لینڈ سے آنے والے مسافروں کے لیے RT-PCR ٹیسٹ لازمی کر دیا گیا ہے۔ انہیں سفر سے پہلے اپنی رپورٹ ایئر سویدھا پورٹل پر اپ لوڈ کرنی ہوگی۔

      مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا ہے جب ایک دن پہلے بدھ کو وزارت صحت کے ذرائع نے کہا تھا کہ اگلے 40 دن اہم ہیں کیونکہ جنوری میں ہندوستان میں کووڈ 19 کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔

      ایک افسر نے کہا، "ماضی میں، یہ پتہ چلا تھا کہ مشرقی ایشیا کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے 30-35 دن بعد ہندوستان میں وبا کی نئی لہر آئی تھی۔ یہ ایک رجحان رہا ہے، حالانکہ وزارت صحت کے ذرائع نے کہا کہ انفیکشن کی شدت کم ہے۔ یہاں تک کہ اگر کووڈ کی نئی لہر آتی بھی ہے تو، اموات کی شرح اور متاثرہ لوگوں کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح بہت کم رہے گی۔

      Covid Omicron XBBویریئنٹ جان لیوا ہے، آسانی سے ظاہر بھی نہیں ہو پارہا، جانئے حقیقت

      تو کیا دنیا پر پھرمنڈرا رہا ہے Covid-19کا قہر؟ دیڑھ ماہ میں 55 فیصدی معاملے بڑھے: جانئے

      چین اور جنوبی کوریا سمیت کچھ ممالک میں کووڈ 19 کے معاملات تیزی سے بڑھنے کے درمیان، حکومت نے لوگوں کو احتیاط سے رہنے کو کہا ہے اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: