Corona Vaccine :ملک بھر میں آج سے کورونا ویکسین کا کا ڈرائی رن ، ٹیکہ کاری کی مہم کی تمام تیاریاں مکمل
وزہر صحت نے میٹنگ میں موجود افسران سے کہا کہ شہروں میں ویکسین کے پہنچنے، اسپتال تک جانے، پھر ڈوز دینے کے پورے پروسیزر پر عمل کیا جائے گا، یہ ایک مشق کی طرح ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 02, 2021 07:53 AM IST
کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے لیے ہفتے سے شروع کی جانے والی ٹیکہ کاری کی مہم کی تمام تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں۔ٹیکہ کاری کی مہم کے حوالے سے جمعہ کے روز یہاں اس سے متعلق ماہرین اور پورے ملک کے ڈرگ کنٹرولرز کی میٹنگیں ہوئیں جس میں ٹیکہ کاری کی مہم کی تمام تیاریوں اور ٹیکہ کے حوالے سے آخری فیصلہ کیا گیا۔ریاستوں میں ٹیکہ کاری کی مہم کے لیے وسیع تیاری کی گئی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی اور اترپردیش میں اس کے لیے ہر طرح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
دہلی میں ٹیکہ کاری کی مہم کے حوالے سے وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے گزشتہ روز اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق وزارت صحت اور اس مہم سے وابستہ دیگر محکموں کے سینیئر افسران کے ساتھ اس میٹنگ میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹیکہ کاری کی مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔وزہر صحت نے میٹنگ میں موجود افسران سے کہا کہ شہروں میں ویکسین کے پہنچنے، اسپتال تک جانے، پھر ڈوز دینے کے پورے پروسیزر پر عمل کیا جائے گا، یہ ایک مشق کی طرح ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن کے مطابق ریاستی حکومتوں، ضلع افسران اور بلاک سطح پر اس سلسلے میں ہدایت دی جا چکی ہے۔انہوں نے درخواست کی کہ مہم سے وابستہ تمام افسران یقینی بنائیں کہ ٹیکہ کاری سے منسلک وزارت صحت کی جانب سے جاری تمام ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے۔
Health Minister @drharshvardhan chairs meeting to review Preparedness at #COVID19 vaccination sites for trial run in Delhi
Emphasizes Perfect & Effective Calibration between Administration and Medical Officers
Read here: https://t.co/h6bwC1gFC4 pic.twitter.com/Mb3nK7rBWD
— PIB India (@PIB_India) January 1, 2021
ڈرائی رن کیا ہے؟
ڈرائی رن ٹیکاکاری سے جڑی پورے عمل کو اس طرح سے نافذ کیا جاتا ہے۔جیسے حقیقت میں ٹیکاکاری مہم چلائی جارہی ہو،اس سے کورونا ویکسن کے سلسلے میں بنایا گیا کو ون ایپ بیرونی ماحلو مینکس کی طرح کام کرتا ہے،یہ بھی پتہ چل پائےگا اور ٹیکاکاری کا پورا منصوبہ اور منصوبے کے عمل میں کیا رکاوٹیں آتی ہیں،ان کی پہچان کرکے،ان سے نمٹنے کے طریقے بھی بنائے جاسکیں گے۔اس سے مختلف سطح پر ٹیکاکاری مہم سے جڑنے والے لوگوں کا بھی حوصلہ بڑے گا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ڈرائی رن سبھی ریاستوں کے دارالحکومت میں کم از کم تین سائٹ پر ہوگا۔ کچھ ریاستیں ان علاقوں کو بھی ڈرائی رن میں شامل کریں گی،جو دوردراز ہوں اور جہاں سامان کی آمدورفت میں مشکل ہو۔ مہاراشٹر اور کیرالہ ممکن ہے کہ اپنی دارالحکومت کے علاوہ دیگربڑے شہریوں میں ڈرائی رن کریں گی۔