ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ نے بڑھائی پریشانی ، کئی ممالک میں پابندیاں اور لاک ڈاون

Coronavirus Delta variant: کووڈ 19 ڈیلٹا ویریئنٹ یا تشویشناک ویریئنٹ ( وی او سی ) B1.617.2 برطانیہ میں پائے گئے الفا اسٹرین سے تقریبا 60 فیصد زیادہ متعدی ہے اور ٹیکوں کے اثر کو بھی کچھ حد تک کم کردیتا ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ نے بڑھائی پریشانی ، کئی ممالک میں پابندیاں اور لاک ڈاون
کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ نے بڑھائی پریشانی ، کئی ممالک میں پابندیاں اور لاک ڈاون

نئی دہلی : کورونا وائرس کی زیادہ متعدی شکل اب پوری دنیا میں تیزی سے اپنے پاوں پسار رہی ہے ، جس کی وجہ سے کئی ممالک نے اپنے یہاں لگی پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے تو کئی جگہوں پر لاک ڈاون ہٹانے کے منصوبہ پر روک لگادی گئی ہے یا اس کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے ۔ عالمی صحت تنظیم نے وائرس کے اس ویریئنٹ کو تشویشناک کے طور پر کٹیگرائز کیا تھا ۔


زمبابوے سرکار کی تشویشات میں اضافہ


زمبابوے سرکار نے گزشتہ 12 جون کو کووڈ 19 کے ڈیلٹا انفیکشن کا پتہ لگانے کے بعد ہورونگوے اور کربیا اضلاع میں دو ہفتہ کیلئے مقامی لاگ لاک ڈٓاون کا اعلان کیا ہے ۔ سرکار نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں کورونا وائرس کے 40 سے زیادہ معاملات درج کئے گئے ہیں ۔


برطانیہ بھی لاک ڈاون بڑھانے پر کررہا ہے غور

ادھر برطانیہ کی حکومت کووڈ 19 کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے معاملات میں مسلسل اضافہ کے درمیان 21 جون کے بعد سبھی لاک ڈاون بندشیں چار ہفتہ تک بڑھانے پر غور کررہی ہے ۔ برطانیہ میں فروری کے آخر کے بعد سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے سب سے زیادہ 8125 معاملات سامنے آئے ہیں اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ ( پی ایچ ای ) کو پتہ چلا ہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے معاملات ایک ہفتہ میں تقریبا 30 ہزار سے بڑھ کر 42 ہزار سے زیادہ ہوگئے ہیں ۔

ڈبلیو ایچ او نے جاری کی یوروپ میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاو کی وارننگ

عالمی صحت تنطیم کے یوروپ ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ 19 کا یہ ویریئنٹ خطہ میں جڑ جما سکتا ہے ، کیونکہ کئی ملک پابندیوں میں ڈھیل دینے کی تیاری کررہے ہیں اور زیادہ سماجی پروگراموں اور سرحد پر مسافروں کی اجازت دے رہے ہیں ۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ہنس کلوگے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس شکل کو ڈیلٹا ویریئنٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس پر کچھ ٹیکوں کے کارگر نہیں ہونے کی بھی بات سامنے آئی ہے ۔

فرانس میں کورنا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ کی تصدیق

فرانس نے کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرئنٹ والا پہلا معامہ سامنے آنے کی تصدیق 29 اپریل کو کی تھی ۔ وزارت صحت نے 29 اپریل کی رات کو کہا کہ جنوبی فرانس کے  بچیس ڈو رونے اور لوت ایت گارونے علاقہ میں تین لوگوں کے وائرس کے نئے ویریئنٹ سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ تینوں لوگوں نے گزشتہ دنوں ہندوستان کا سفر کیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 13, 2021 06:27 PM IST