ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے قوّت مدافعت بڑھانے میں کتنی کارگر ثابت ہو سکتی ہے ہومیو پیتھک کی یہ دوا

ورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لیے اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے میرٹھ کے ہومیو پیتھک ڈاکٹر امت جین نے ایک دوا تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

  • Share this:
کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے قوّت مدافعت بڑھانے میں کتنی کارگر ثابت ہو سکتی ہے ہومیو پیتھک کی یہ دوا
ورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لیے اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے میرٹھ کے ہومیو پیتھک ڈاکٹر امت جین نے ایک دوا تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

کورونا انفیکشن کے علاج کے لیے اب تک کوئی ویکسین تیار نہیں کی جا سکی ہے لیکن نتیجے ظاہر کرتے ہیں کہ کورونا انفیکشن سے بچاؤ اور صحتیابی کے لیے قوّت مدافعت کا مضبوط ہونا ضروری ہے اور اس میں روایتی طریقہ علاج اور دوائیں کافی کارگر بھی ثابت ہو رہی ہے۔کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لیے اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے میرٹھ کے ہومیو پیتھک ڈاکٹر امت جین نے ایک دوا تیار کرنے کا دعویٰ کیا  ہے جو انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر امت کے مطابق وزارت آیوش کی گائیڈ لائن اور روایتی طریقہ علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کے نتائج اس دوا کو تیار کرنے کی اصل وجہ ہے۔

ڈاکٹر امت ہومیو پیتھک دوا کی خوراک کو لوگوں  کو مفت تقسیم کر رہے ہیں 21  برس سے ہومیو پیتھی میں پریکٹس کر رہے ڈاکٹر امت کا کہنا ہے کہ ہومیو پیتھک علاج کے لیے بیماری کی علامات کے مطابق بیماری کا علاج کرتی ہے۔ ہومیو پیتھی میں موجود ادویات بیماری کو ختم کرنے کے لیے جسم کے اندر ہی بیماری کے جراثیم سے لڑنے کی طاقت پیدا کرتی ہے۔ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہومیو پیتھی دواؤں کا یہ کامبینیشن انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ڈاکٹر امت کے مطابق وزارت آیوش کی جانکاری کے مطابق کوارنٹائن میں رکھے گئے  جن 6 ہزار کو آیور ویدک یونانی اور ہومیو پیتھی کی دوائیں دی گئی ان میں بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر امت کے مطابق اس تجربے سے متاثر ہوکر ہی ہومیو پیتھی کی بھی دوا تیار کی گئی ہے جسکی 2 خوراک ایک مہینے کے لیے کافی ہوگی یہ دوا نہ صرف کورونا سے بچاؤ کے لیے قوت مدافعت کو بڑھانے کا کام کریگی بلکہ کورونا متاثرین کو بھی اس بیماری سے ابھرنے میں کافی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

First published: May 06, 2020 11:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading