ہوم » نیوز » وطن نامہ

آنکھوں سے جسم میں داخل ہو رہا ہے کوروناوائرس! سارس سے 100گنا زیادہ خطرناک: تحقیق

موجودہ حالات میں ساری دنیا کوروناوائرس(Corona virus) سے جوجھ رہی ہے۔ کوروناوائرس کو لیکر ہر روز نئی تحقیق سامنے آرہی ہیں۔ یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ذریعے ایک تحقیق میں یہ سامنے آیا ہے کہ کوروناوائرس آنکھوں کے ذریعے تیزی سے انسانوں کے جسم میں داخل ہورہا ہے۔

  • Share this:

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سارس وائرس اور برڈ فلو کے موازنہ میں کووڈ19 (Covid-19) ناک اور آنکھوں سے 100 گنا زیادہ تیزی سے انسان کے جسم میں داخل ہورہا ہے۔

ڈاکٹر مائیکل چان کی ٹیم نے کوروناوائرس ر کی گئی اس ریسرچ میں یہ ثبوت پایا ہے کہ یہ انسان کے جسم ممیں آنکھوں کے ذریعے زیادہ جلدی داخل ہورہا ہے۔

scmp کی رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کے اس تحقیق کے ڈاکٹر چان نے بتایا کہ تحقیق میں ہم نے انسانوں کی سانس کی نلی اور آنکھوں کے خلیوں کی جانچ کی۔ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ SARS-Cov-2 وائرس انسانوں کی آنکھوں اور اوپری سانسوں کے ذریعے SARS اور برڈ فلو سے بھی زیادہ تیزی سے لوگوں کو متاثر کررہا ہے۔

عام لوگوں کو دی گئی یہ صلاح۔

اس تحقیق کے سامنے آنے کے بعد کووڈ19 سے بچاؤ کیلئے لوگوں کو آنکھوں کو بار۔بار نہ چھونے کی صلاح دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہاتھوں کو تھوڑی۔تھوڑی دیر میں صابن اور پانی سے دھونے کی صلاح بھی دی گئی ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے ایک ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کوروناوائرس اسٹیل، پلاسٹک اور زمین پر سات دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔
لاکھوں لوگوں کی ہوئی موت۔۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کورونا وائرس کا سب سے بڑا گڑھ بن چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں اب تک 77 ہزار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، 12 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ اگر ہم ہندوستان کے بارے میں بات کریں تو کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 50 ہزار کا اعدادوشمار عبور کر چکی ہے۔
First published: May 09, 2020 07:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading