ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

آٹھ ببر شیر کورونا سے متاثر، بھوک، کھانسی، ناک بہنا، گوشت نہ کھانا جیسی علامات آئیں نظر، مچا ہنگامہ

واضح رہے حیدرآباد کا زوپارک دو مئی سے عوام کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ جن ببرشیروں میں کورونا سے متاثر ہوئےہیں ان میں چار مادہ اوربقیہ نرہیں۔

  • Share this:

حیدرآباد زوپارک کےآٹھ ببرشیر، عالمی وبا کورونا سے متاثرہونے کا پتہ چلا ہے۔ کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر ،ان کے نمونہ حاصل کرکے جانچ کیلئے سی سی ایم بی  (CCMB)  روانہ کیا گیا ہے۔ سی سی ایم بی شیروں کی، کورونا رپورٹ کو پازیٹو بتا ہے زو ، کے سفاری پارک میں موجود شیروں کے، گوشت نہ کھانے اورناک بہنے کی شکایت پر جانوروں کے ڈاکٹرس نے ان کی تشخیص کی ۔ واضح رہے حیدرآباد کا زوپارک دو مئی سے عوام کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ جن ببرشیروں میں کورونا سے متاثر ہوئےہیں ان میں چار مادہ اوربقیہ نر ہیں۔


واضح رہے کہ گذشتہ اپریل میں نیویارک کے ایک زومیں شیروں کے کورونا سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہانگ کانگ میں کتے اوربلیوں میں وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی ۔حیدرآباد زوپارک میں ان جنگلی جانوروں کے کورونا سے متاثرہونے کی تصدیق ہونے کے بعد ،یہ میں ہندستانی شیروں میں کورونا کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔



وائلڈ لائف ریسرچ اینڈ ٹریننگ سنٹر (ڈبلیو آر ٹی سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیریش اپادھیائے نے کہا کہ برونکس چڑیا گھر میں کوروناو وائرس کے لئے آٹھ شیروں اور شیرنیوں کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ایسی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم یہ وائرس ہانگ کانگ میں کتوں اور بلیوں میں پایا گیا تھا۔

این زیڈ پی NZP کے عہدیداروں نے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ تب لیا جب شیروں میں کورونا کی علامات نظر آئیں۔ شیروں میں بھوک، بہتی ناک ، کھانسی اور کھانسی جیسی علامات پائی گئیں۔ وائرس 12 شیروں کا ٹیسٹ کیا گیا۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 04, 2021 09:50 PM IST