ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

حیدرآباد: ”میرے خاندان کی حمایت کی جائے“، کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کا جذباتی ویڈیو

یہ 23سالہ نوجوان چند دن پہلے ہی اس موذی وائرس کا شکار ہو گیا تھا جس کے بعد اس کو وجئے واڑہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 23, 2020 01:11 PM IST
  • Share this:
حیدرآباد: ”میرے خاندان کی حمایت کی جائے“، کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کا جذباتی ویڈیو
علامتی تصویر

حیدرآباد۔ آندھراپردیش کے ضلع کرشنا سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جو کورونا وائرس سے مثبت پایا گیا، نے ایک جذباتی ویڈیو اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ سے جاری کرتے ہوئے اپنے خاندان کی حمایت کی خواہش کی ہے۔ یہ 23سالہ نوجوان چند دن پہلے ہی اس موذی وائرس کا شکار ہو گیا تھا جس کے بعد اس کو وجئے واڑہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کروایا گیا۔


اس نے ایک ویڈیو بناتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اس کے مشکل وقت میں اس کی حمایت کی جائے اور اس کے خاندان کی مدد کی جائے۔ اس نے کہا ”میں ایک طالب علم ہوں اور پیرس سے آیا ہوں۔ میں 16مارچ کو دہلی پہنچا۔دہلی کے ایرپورٹ پر میری جانچ کی گئی اور مجھ میں کوئی بھی علامات نہیں پائی گئیں۔اس کے بعد میں 17مارچ کو حیدرآباد پہنچا۔ میں پرائیویٹ کیب میں حیدرآباد سے وجئے واڑہ پہنچا۔ ممجھے گھر پہنچنے میں 6گھنٹے لگے۔ بلدیہ کے ویجلنس کی ٹیم نے مجھ سے خواہش کی کہ میں 14دنوں تک گھر میں ہی الگ تھلگ رہوں۔ میں نے ان احکام کی پابندی کی اور گھر پر ہی رہا۔


انہوں نے مجھ سے کہا کہ مجھے کوئی علامات ہوں تو فوری اطلاع دی جائے۔ میں نے اگلے دن بخار محسوس کرتے ہوئے ان کو اطلاع دی جس کے بعد میرا معائنہ کروایا گیا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔ اب میرا علاج کیا جا رہا ہے۔ میں آپ تمام سے خواہش کرتا ہوں کہ میرے اور میرے خاندان کی حمایت کریں اور جذباتی انداز میں مجھے یا میرے خاندان کو نہ گھسیٹیں۔ مہربانی فرما کر میری جلد صحت یابی کے لئے دعاکریں۔“

First published: Mar 23, 2020 01:11 PM IST