حیدرآباد: کورونا وائرس کے شبہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ اے پی (andhra pradesh) کے ضلع چتور میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے تھوتمبڈوگاوں سے تعلق رکھنے والا 54سالہ بالاکرشنیا طبی جانچ کے لئے رویا سرکاری اسپتال پہنچا۔ اس کے ارکان خاندان کے مطابق ڈاکٹرس کو دی گئی غلط معلومات کی بنیاد پر اس شخص نے شبہ کیا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہے جبکہ وہ پیشاب کے انفکشن کے علاج کے لئے اسپتال آیا تھا۔بالاکرشنیا کے بیٹے نے کہا کہ جب اس کے والد کو بتایا گیا کہ وہ کسی بھی وائرس کا شکار نہیں ہوا ہے تو اس نے ان کی بات سننے سے انکار کردیا اور تمام دیہاتیوں سے کہا کہ وہ اس سے دور رہیں۔ اس کے بیٹے نے مزید کہا کہ ڈاکٹرس نے اس کے طرز زندگی میں بدلاؤ کرنے کی ہدایت دی تاہم بالاکرشنیا نے اپنے آپ یہ محسوس کرلیا کہ وہ اس موذی وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔اس نے اپنے آپ کو کمرہ میں بند کرلیا اور تمام ارکان خاندان کو ہدایت دی کہ وہ اس کے قریب نہ آئے۔اس نے کمرہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔