உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Vaccination for children 2022: ویکسین رجسٹریشن کے لئے آدھار نہیں ہے تو بچے لگواپائیں 10ویں کی مارک شیٹ یا ID کارڈ

    یکم جنوری سے، 15 سے 18 سال کی عمر کے بچے ویکسین کے لیے اندراج کر سکیں گے۔

    یکم جنوری سے، 15 سے 18 سال کی عمر کے بچے ویکسین کے لیے اندراج کر سکیں گے۔

    پچھلے دنوں ہندوستان کے ڈرگ کنٹرولر جنرل (DCGI) نے کچھ شرطوں کے ساتھ 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے بھارت بائیوٹیک کے کورونا ویکسین کوویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ یہ زائیڈس کیڈیلا کی جانب سے تیار کی گئی بنا سوئی والی کوویڈ19 ویکسین زائیکو-ڈی کے بعد 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے درمیان استعمال کے لئے ریگولیٹری منظوری حاصل کرنے والی دوسری ویکسین ہے۔

    • Share this:
      Vaccination for children 2022: ملک میں 15 سے 18 سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین (Vaccination for Children) لگانے کی مہم 3 جنوری سے شروع ہورہی ہے۔ بالغوں کی طرح ہی بچوں کو بھی ویکسین (Vaccine) کے لئے رجسٹریشن (Registration) کروانا ہوگا۔ بچوں کے ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن کا آغاز یکم جنوری سے شروع ہوجائے گا۔ بتادیں کہ بچوں کا رجسٹریشن بھی CoWIN ایپ پر ہی ہوگا۔ نیشنل ہیلتھ اتھاریٹی کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے بتایا کہ یکم جنوری سے 15 سے اٹھارہ سال کے بچے ویکسین کے لئے رجسٹریشن کرواپائیں گے۔

      ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ بچوں کو ویکسین لگوانے کے لئے CoWIN کے ذریعے ہی پہلے رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ جن بچوں کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہیں اُن کے لئے CoWIN پر 10ویں کی مارک شیٹ لگانے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بچے اسٹوڈنٹ آئی ڈی کارڈ سے بھی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ بچے اپنے والدین کے فون نمبر سے یہ رجسٹریشن کرواسکتے ہیں کیونکہ ایک نمبر پر ایک ہی پریوار کے 4 لوگوں کا رجسٹریشن کرایا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بچے اپنے قریبی سینٹرس میں جا کر آن اسپاٹ رجسٹریشن بھی کرواسکتے ہیں۔

      پچھلے دنوں ہندوستان کے ڈرگ کنٹرولر جنرل (DCGI) نے کچھ شرطوں کے ساتھ 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے بھارت بائیوٹیک کے کورونا ویکسین کوویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ یہ زائیڈس کیڈیلا کی جانب سے تیار کی گئی بنا سوئی والی کوویڈ19 ویکسین زائیکو-ڈی کے بعد 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے درمیان استعمال کے لئے ریگولیٹری منظوری حاصل کرنے والی دوسری ویکسین ہے۔

      اومیکرون کے خطرے کے درمیان پی ایم مودی نے کیا تھا اعلان
      کوویڈ-19 کی تیسری لہر کے اندیشوں اور وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے ملک میں بڑھتے کیسیز کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے 25 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ اگلے سال تین جنوری سے 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لئے ٹیکہ اندازی مہم شروع کی جائے گی۔ وہیں 10 جنوری سے ملک میں ہیلتھ اور فرنٹ لائن پر تعینات ملازمین، دیگر گمبھیر بیماریوں سے متاثرہ 60 سال کی عمر سے زیادہ کے لوگوں کو ڈاکٹر کی صلاح پر احتیاط کے طور پر ٹیکوں کی تیسری ڈوز دئیے جانے کی شروعات کی جائے گی۔ اسے بوسٹر ڈوز کے بجائے پریکاشن ڈوز کا نام دیا گیا ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: