ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اگر کورونا وائرس کی علامتیں آئیں نظر تو گھبرائیں بالکل نہیں، یہاں جاکر چیک کرائیں: تفصیل یہاں جانیں

ملک کے مختلف علاقوں میں واقع اسپتالوں کی فہرست جس میں کورونا وائرس(coronavirus) سے نمٹنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) کے مطابق کسی بھی شخص کو کورونا وائرس (COVID-19) ہونے کا شبہ ہے تو وہ ملک کے مختلف علاقوں میں موجود 50 سے زیادہ لیبارٹریوں میں جاکر جانچ کروا سکتے ہیں۔

  • Share this:
اگر کورونا وائرس کی علامتیں آئیں نظر تو گھبرائیں بالکل نہیں، یہاں جاکر چیک کرائیں: تفصیل یہاں جانیں
ملک کے مختلف علاقوں میں واقع اسپتالوں کی فہرست جس میں کورونا وائرس(coronavirus) سے نمٹنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) کے مطابق کسی بھی شخص کو کورونا وائرس (COVID-19) ہونے کا شبہ ہے تو وہ ملک کے مختلف علاقوں میں موجود 50 سے زیادہ لیبارٹریوں میں جاکر جانچ کروا سکتے ہیں۔

چین (China) کے ہوبئی (Hubei) صوبہ کی راجدھانی ووہان(Wuhan)  سے شروع ہونے والے جان لیوا کورونا وائرس (coronavirus) کی زد میں دنیا کے 113ممالک آگئے ہیں اوراس سے مرنے والوں کی تعداد 4623 ہوچکی ہے جبکہ 125,841لوگ اس وائرس کے سبب زندگی اور موت کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ یوں تو ڈاکٹر اسے  نارمل وائرل بتا تے ہیں لیکن اس کے سبب ہوئی ہلاکتوں کی وجہ سے اسے خطرناک وائرس کےت زمرے میں رکھاگیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ہندستان میں بھی یہ آہستہ آہستہ پھیلنے لگا ہے اور 60 لوگوں میں اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان لوگوں میں کیرالہ کے وہ تین لوگ بھی شامل ہیں جنہیں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن اب بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے لوگ ہی ہیں۔ اس وائرس پر تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80فیصد معاملات 60برس سے زیادہ عمر کے لوگوں سے جڑے تھے۔

قابل غور ہے کہ اگر آپ کو بھی اس بات کا خطرہ ہے کہ اس وائرس کی کوئی علامت (coronavirus symptoms ) آپ میں نظر آ رہی ہو تو گھبرائے نہیں بلکہ آپ یہاں جاکر اپنا چیک اپ کرائیں۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) کے مطابق  کسی بھی شخص کو کورونا وائرس (COVID-19) ہونے کا شبہ ہے تو وہ ملک کے مختلف علاقوں میں موجود 50 سے زیادہ لیبارٹریوں میں جاکر جانچ کروا سکتے ہیں۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق ، کسی بھی فرد کا کورونا وائرس (COVID-19) ہونے کا شبہ ہے جس کی ہندوستان میں 50 سے زیادہ لیبارٹریوں میں جانچ کی جا سکتی ہے۔

ہندوستانی حکومت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، کورونا وائرس کے 73 مثبت کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔  جس میں 56 ہندوستانی اور 17 غیر ملکی ہیں۔ کیرالہ میں کورونا وائرس کے (کل 17) سب سے زیادہ کیس درج ہوئے ، اس کے بعد مہاراشٹرا (11) ، اترا پردیش (10) ، دہلی (6) ، کرناٹک (4) ، لداخ (3) ، راجستھان (1) ، تلنگانہ (1) ، تمل ناڈو (1) ، جموں وکشمیر (1) اور پنجاب (1)۔


لیہہ لداخ یونین ٹریٹری میں ایران سے لوٹنے والے ایک اور مریض کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس سے یہاں اس وائرس کے متاثرین کی تعداد تین ہوئی ہے۔ بتادیں کہ لداخ میں پہلے ہی دو مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں تاہم حکام کے مطابق یہ دونوں مریض روبہ صحت ہورہے ہیں۔


اس وقت کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی مجموعی تعداد سرکاری رپورٹوں سے کافی زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے اور اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے چین میں کورونا سے اب تک 3169لوگوں کی موت گئی ہے جبکہ 80,793لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ چین کے بعد اٹلی میں یہ جان لیوا وائرس پوری طرح پھیل چکا ہے۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ سے اب تک 827لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 12462لوگ اس متاثر ہوئے ہیں۔خلیجی ملک ایران میں بھی کورونا وائر کا قہر جاری ہے۔ ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر 354لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 9000لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔اٹلی اور ایران کے ساتھ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے معاملات میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا سے اب تک 60لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 7755لوگ اس سے متاثر ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں واقع اسپتالوں کی فہرست جس میں کورونا وائرس(coronavirus)  سے نمٹنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

DELHI
All India Institute Medical Sciences (AIIMS)
National Centre for Disease Control (NCDC)

MAHARASHTRA
Indira Gandhi Government Medical College, Nagpur
Kasturba Hospital for Infectious Diseases, Mumbai

RAJASTHAN
Sawai Man Singh, Jaipur
Dr. S.N Medical College, Jodhpur
Jhalawar Medical College, Jhalawar
SP Med. College, Bikaner

TAMIL NADU
King's Institute of Preventive Medicine & Research, Chennai
Government Medical College, Theni

UTTAR PRADESH
King's George Medical University, Lucknow
Institute of Medical Sciences, Banaras Hindu University, Varanasi
Jawaharlal Nehru Medical College, Aligarh

UTTARAKHAND
Government Medical College, Haldwani

WEST BENGAL
National Institute of Cholera and Enteric Diseases, Kolkata
IPGMER, Kolkata

MADHYA PRADESH
All India Institute Medical Sciences, Bhopal
National Institute of Research in Tribal Health (NIRTH), Jabalpur

KERALA
National Institute of Virology Field Unit
Govt. Medical College, Thriuvananthapuram
Govt. Medical College, Kozhikhode

KARNATAKA
Bangalore Medical College & Research Institute, Bangalore
National Institute of Virology Field Unit Bangalore
Mysore Medical College & Research Institute, Mysore
Hassan Inst. of Med. Sciences, Hassan
Shimoga Inst. of Med. Sciences, Shivamogga

GUJARAT
BJ Medical College, Ahmedabad
M.P.Shah Government Medical College, Jamnagar

HARYANA
BPS Govt Medical College, Sonipat
Pt. B.D. Sharma Post Graduate Inst. of Med. Sciences, Rohtak

HIMACHAL PRADESH
Indira Gandhi Medical College, Shimla, Himachal Pradesh
Dr. Rajendra Prasad Govt. Med. College, Kangra, Tanda

JAMMU AND KASHMIR
Sher-e- Kashmir Institute of Medical Sciences, Srinagar
Government Medical College, Jammu
SMGS hospital Jammu for Children and Women for Coronavirus suspects.

JHARKHAND
MGM Medical College, Jamshedpur

MEGHALAYA
NEIGRI of Health and Medical Sciences, Shillong

MANIPUR
J N Inst. of Med. Sciences Hospital, Imphal-East, Manipur

ODISHA
Regional Medical Research Center, Bhubaneswar

PUNJAB
Government Medical College, Patiala
Government Medical College, Amritsar

PUDUCHERRY
Jawaharlal Institute of Postgraduate Medical Education & Research, Puducherry

TELANGANA
Gandhi Medical College, Secunderabad

TRIPURA
Government Medical College, Agartala

BIHAR
Rajendra Memorial Research Institute of Medical Sciences, Patna

CHANDIGARH
Post Graduate Institute of Medical Education & Research, Chandigarh

CHHATTISGARH
All India Institute Medical Sciences, Raipur
ANDAMAN and NICOBAR ISLANDS
Regional Medical Research Centre, Port Blair, Andaman and Nicobar

ANDHRA PRADESH
Sri Venkateswara Institute of Medical Sciences, Tirupati
Andhra Medical College, Visakhapatnam
GMC, Anantapur

ASSAM
Gauhati Medical College, Guwahati
Regional Medical Research Center, Dibrugarh
Also read: Coronavirus hits Sensex, Nifty: Stocks that lost the most today

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس عالمی وبائی مرض قرار ، غیر ملک سے ہندوستان آنے والوں کا ویزا رد

واضح رہے کہ اس وقت کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی مجموعی تعداد سرکاری رپورٹوں سے کافی زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے اور اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے چین میں کورونا سے اب تک 3169لوگوں کی موت گئی ہے جبکہ 80,793لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ چین کے بعد اٹلی میں یہ جان لیوا وائرس پوری طرح پھیل چکا ہے۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ سے اب تک 827لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 12462لوگ اس متاثر ہوئے ہیں۔خلیجی ملک ایران میں بھی کورونا وائر کا قہر جاری ہے۔ ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر 354لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 9000لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔اٹلی اور ایران کے ساتھ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے معاملات میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا سے اب تک 60لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 7755لوگ اس سے متاثر ہیں۔


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق چین سے باہر کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 4،590 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ چین سے باہر کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 37،370 ہو گئی ہے ۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق چین سے باہر 113 ممالک میں کورونا وائرس کے 4،590 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 37،370 ہو گئی ہے ۔چین سے باہر کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1130 ہو گئی ہے ۔


فرانس میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہو گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل جیروم سالومون نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔فرانس میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 497 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2281 ہو گئی ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ مرنے والے 48 افراد میں سے زیادہ تر لوگوں کی عمر 75 سال سے زائد تھی اور وہ دیگر کئی بیماریوں سے بھی مبتلا تھے

 

 
First published: Mar 12, 2020 06:07 PM IST