ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا سے اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی یقینی: آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر كرسٹالنا جارجيوا نے بدھ کے روز کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال عالمی معیشت کی ترقی کی شرح میں کمی آئے گی۔

  • Share this:
کورونا سے اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی یقینی: آئی ایم ایف
علامتی تصویر

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر كرسٹالنا جارجيوا نے بدھ کے روز کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال عالمی معیشت کی ترقی کی شرح میں کمی آئے گی۔

محترمہ جارجيوا نے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ کے ساتھ یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا وائرس (كووڈ -19) پر اگر جلد ہی قابو کر بھی لیا جاتا ہے تب بھی سال 2020 میں معاشی ترقی کی شرح 2019 کے مقابلے میں کم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے انفیکشن کی کسی بھی صورت میں ترقی کی شرح میں کمی آنی یقینی ہے۔

آئی ایم ایف سربراہ نے کہا کہ کم آمدنی والے اور ابھرتی ہوئی معیشت والے ممالک کی کورونا وائرس انفیکشن سے نمٹنے میں مدد کے لئے وہ فوری طور پر 50 ارب ڈالر جاری کرنے کے لئے تیار ہیں۔

First published: Mar 04, 2020 11:07 PM IST