உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اہم خبر! لوگ کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک لینے میں کر رہے ہیں پہل

    ویکسین کی علامتی تصویر۔(shutterstock)۔

    ویکسین کی علامتی تصویر۔(shutterstock)۔

    ابھی تہوار کا موسم چل رہا ہے۔ درگا پوجا ختم ہو چکا ہے، لیکن چھٹھ اور دیوالی آ نے والے ہیں۔ ایسی حالت میں بھیڑ سے بچنے کی کوشش کریں

    • Share this:
      محکمہ صحت کے کورونا کے خلاف آگاہی پروگرام کا بڑا اثر ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب بڑی تعداد میں لوگ کورونا ویکسین لینے کے لیے آگے آرہے ہیں۔ ضلع میں پہلی ویکسین لینے والے افراد کی تعداد بہت بہتر ہے لیکن اب لوگ وقت پر ویکسین کی دوسری خوراک بھی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جو لوگ پہلی خوراک لے رہے ہیں، وہ بھی وقت پر آنے اور دوسری خوراک لینے کی بات کر رہے ہیں۔
      گاندھی چوک میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے وجئے نگر کے پردیپ پوددار نے بتایا کہ کورونا سے بچنے کا واحد طریقہ ویکسین ہے۔ پہلی ویکسین لینے میں تاخیر ہوئی، لیکن جیسے ہی وقت آئے گا، میں ویکسین کی دوسری خوراک لوں گا۔ صحت کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔ میں اب یہ بات اچھی طرح سمجھتا ہوں۔ بانکا شہری علاقے کے رہنے والے نرنجن کمار یادو نے بتایا کہ کورونا کی ویکسین کافی جانچ کے بعد لوگوں کے لیے دستیاب ہوئی ہے، اس لیے اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ اس بات کو سمجھنے میں کچھ وقت لگا۔ ورنہ میں پہلے ویکسین لے لیتا۔اب میں نے پہلی ویکسین لی ہے، لیکن دوسری خوراک وقت پر آ کر لوں گا۔
      کیول ڈیہہ کی وینا کماری نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے، لیکن وہ دوسری خوراک وقت پر لیں گی۔ ویکسین لینے کے بعد وہ کہتی ہیں کہ محکمہ صحت کے مسلسل آگاہی پروگرام کی وجہ سے ہم سمجھ سکتے ہیں کہ کورونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے۔ جب یہ سمجھا گیا کہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے تو اسے لے لیا۔ میں جاننے والوں سے بھی کہوں گی کہ وہ ویکسین لیں۔ مہیش ڈیہہ کی شیوانی دیوی کہتی ہیں کہ ویکسین لینا بہت ضروری ہے۔ کورونا کو ختم کرنے کے لیے گھر کے تمام افراد کو ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ اس لیے میں نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے۔ میں وقت پر آو ¿ں گی اور دوسری خوراک بھی لوں گی۔ اس کے علاوہ میں دوسرے لوگوں کو بھی اس بارے میں آگاہ کروں گی۔

      ابھی تہوار کا موسم چل رہا ہے۔ درگا پوجا ختم ہو چکا ہے، لیکن چھٹھ اور دیوالی آ نے والے ہیں۔ ایسی حالت میں بھیڑ سے بچنے کی کوشش کریں۔ میلے یا پوجا کے دوران احتیاط بہت ضروری ہے۔ شہری پرائمری ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر سنیل کمار چودھری کا کہنا ہے کہ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننا ضرور ہے۔ جسمانی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کے درمیان دو گز کا فاصلہ ذہن میں رکھیں۔ اگر کوئی شخص تہوار پر باہر سے گھر آرہا ہے تو اپنا کورونا ٹیسٹ ضرور کروائے۔ اگر آپ کو ویکسین نہیں لگائی گئی ہے تو پھر ویکسین کروائیں۔ اس کے علاوہ وقت آنے پر آپ کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک ضرور لینی چاہیے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: